உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیو سینا لیڈرسنجے راؤت نے مہاراشٹرکے گورنرکو بلایا، کہا- آکردیکھ لیں ایک ساتھ 162 اراکین اسمبلی

    شیو سینا سنجے راؤت: فائل فوٹو

    شیو سینا سنجے راؤت: فائل فوٹو

    سنجے راؤت نے پیرکی شام ٹوئٹ کرکے کہا 'ہم سب ایک ہیں۔ آپ ہمارے 162 اراکین اسمبلی کو پہلی بارممبئی کے حیات ہوٹل میں شام 7 بجے دیکھ سکیں گے'۔ سنجے راؤت نے اپنے اس ٹیگ میں مہاراشٹرکے گورنرکوبھی ٹیگ کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹرمیں اقتدارکولے کرچل رہے سیاسی گھمسان کے درمیان شیوسینا، کانگریس اوراین سی پی اپنے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ کرائیں گی۔ شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے ممبئی کے ہوٹل گرینڈ حیات میں تینوں سیاسی جماعتوں کے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ ہوگی۔ واضح رہے کہ تینوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی فی الحال الگ الگ ہوٹلوں میں ٹھہرے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کودیکھتے ہوئے تینوں پارٹیوں کے سربراہان اپنے اراکین اسمبلی پرنظربنائے ہوئے ہیں۔

      سنجے راؤت نے پیرکی شام ٹوئٹ کرکے کہا 'ہم سب ایک ہیں۔ آپ ہمارے 162 اراکین اسمبلی کوپہلی بارممبئی کے حیات ہوٹل میں شام 7 بجے دیکھ سکیں گے'۔ سنجے راؤت نے اپنے اس ٹیگ میں مہاراشٹرکے گورنرکوبھی ٹیگ کیا ہے۔ سنجے راؤت نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی ہے، جس میں لکھا ہے 'وی آر162'۔ (ہم 162 ہیں)۔



      اکثریت ثابت کرنے کی کوشش

      سیاسی ماہرین کے مطابق شیوسینا، کانگریس اوراین سی پی نے گورنرکویہ پیغام دینے کا منصوبہ تیارکیا ہے کہ ان کے پاس اکثریت کے اعدادوشمارسے بھی زیادہ اراکین اسمبلی ہیں۔ بی جے پی کے فلورٹسٹ میں ناکام رہنے پرانہیں حکومت تشکیل کرنے کے لئے مدعو کیاجانا چاہئے۔
      First published: