مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والی ایپ شرمناک، جلد کی جائے گی کارروائی، Satej Patil نے دیابیان
پاٹل نے ٹویٹ کیا کہ ’’اس طرح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بدتمیزی اور فرقہ وارانہ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں جن کا مقصد خواتین کو بدنامی کرنا ہوتا ہے۔ یہ بہت پریشان کن اور شرمناک ہے۔ مہاراشٹر حکومت ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے‘‘۔
پاٹل نے ٹویٹ کیا کہ ’’اس طرح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بدتمیزی اور فرقہ وارانہ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں جن کا مقصد خواتین کو بدنامی کرنا ہوتا ہے۔ یہ بہت پریشان کن اور شرمناک ہے۔ مہاراشٹر حکومت ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے‘‘۔
مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلہ ستیج پاٹل (Satej Patil) نے ہفتہ کے روز ریاست کی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ایک ویب ایپلیکیشن پر توہین آمیز تبصروں کے ساتھ کم از کم 100 مسلم خواتین کی تصاویر پوسٹ کیے جانے کے بعد کارروائی شروع کرے۔
پاٹل نے ٹویٹ کیا کہ ’’اس طرح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بدتمیزی اور فرقہ وارانہ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں جن کا مقصد خواتین کو بدنامی کرنا ہوتا ہے۔ یہ بہت پریشان کن اور شرمناک ہے۔ مہاراشٹر حکومت ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر سائبر پولیس اور ممبئی سائبر سیل نے انکوائری شروع کی ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہیں کی ہے لیکن انہوں نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے کہا کہ ’’ہم نے ان خواتین سے رابطہ کرنا شروع کر دیا اور ان میں سے زیادہ تر ممبئی سے باہر ہی رہیں۔ لیکن ہم ممبئی سے کسی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے، جس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اتوار کو ہمارے ساتھ شامل ہو کر تحقیقات میں مدد کرے گا جس کے بعد ہم ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
شیوسینا ایم پی پرینکا چترویدی سمیت کئی لیڈروں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ایپ کے پیچھے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔