உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ’ اسکول چلو‘ مہم کا اہتمام

    ناندیڑ۔ مسلم معاشرہ میں تعلیمی ترقی کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ’ اسکول چلو‘ مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ مسلم معاشرہ میں تعلیمی ترقی کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ’ اسکول چلو‘ مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ قومی سطح پر منائی جا رہی مہم کے تحت ناندیڑ میں بھی مختلف پروگرام کیےجارہے ہیں ۔ اس مہم کے تحت ایسےغریب طلبہ جن کے والدین معاشی اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں، ان میں اسکول کٹ تقسیم کی جارہی ہیں ۔

      تنظیم کے ذمہ داران نے عزم کیا ہے کہ شہر میں پانچ سو سے زائد طلبہ میں اسکول کٹ تقسیم کی جائے گی ۔ اسکول کٹ تقسیم کے لیے پی ایف آئی کے مقامی دفتر میں منعقدہ جلسہ میں شہر کے ڈی وائے ایس پی اشوک بنکر کو مدعو کیا گیا۔

      جلسہ سے خطاب کے دوران مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔ تعلیمی ترقی کے لیے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سرپرستوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ پی ایف آئی کی جانب سے تقسیم کی گئی اسکول کٹ میں کاپیاں ، کتابیں، بستے اور دیگر تعلیمی لوازمات شامل ہیں ۔

      First published: