اپنا ضلع منتخب کریں۔

    طلبہ میں تحقیقاتی رجحان کو فروغ دینے کے لئے ناندیڑ میں سائنسی نمائش کا اہتمام

    ناندیڑ کے الرضوان انگلش اسکول میں سہ روزہ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا  ۔ اس نمائش کی ایک خوبی یہ رہی کہ اس میں مسلم سائنسدانوں اور مسلم مجاہدین آزادی کے بارے میں معلومات  دی گئیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ طلبہ میں سائنسی تحقیقات کے رجحان کو پروان چڑھانے کے لئے سائنسی نمائش کے اہتمام کومرکزی حکومت نے اپنی تعلیمی پالیسی میں شامل کرلیا ہے ۔ اس پالیسی کے تحت ناندیڑ کے الرضوان انگلش اسکول میں سہ روزہ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا  ۔ اس نمائش کی ایک خوبی یہ رہی کہ اس میں مسلم سائنسدانوں اور مسلم مجاہدین آزادی کے بارے میں معلومات  دی گئیں ۔

      ناندیڑکے الرضوان انگلش اسکول ان دنوں طلبہ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ سہ روزہ سائنسی نمائش میں تین سو سے زائد طلبہ نے مختلف سائنسی ماڈلس تیا رکیے ہیں ۔ اس نمائش کے ذریعہ طلبہ کو نصابی کتابوں کے علاوہ سائنسی شعبہ میں تحقیقات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے ۔ طلبہ نے کافی محنت اور ذہانت سے اپنے اپنے ماڈلس تیار کیے ہیں اوران کے بارے میں معلومات بھی دے رہے ہیں ۔ سائنسی نمائش کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں سائنسی ماڈلس کے علاوہ مسلم سائنس دانوں کی تاریخ اور مسلم مجاہدین آزادی کے کارناموں پر بھی روشنی ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے لیے اسکول انتظامیہ نے باضابطہ الگ الگ گیلریز بنائی ہیں ۔ سائنسی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسلم سائنس دانوں کا مکمل تعارف اور ان کے کارناموں کے بارے میں نہایت قیمتی معلومات دی جا رہی ہیں ۔

      موجودہ دور کو سائنسی دور بھی کہا جاتا ہے ۔ آج سائنسی میدان میں آئے دن نئی نئی ایجادات ہورہی ہیں ۔ ٹیکنالوجی سے ہماری زندگی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں ۔ ایسے میں نئی نسل کا سائنسی تحقیقات میں دلچسپی لینا وقت کی اہم ضرورت  ہے اوراس ضرورت کی تکمیل کے لیے تعلیمی اداروں میں وقفہ  وقفہ سے سائنسی نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اس کے کافی مثبت اثرات بھی نظر آ رہے ہیں ۔

      First published: