ہوم » نیوز » امراوتی

ناندیڑ کے مدینتہ العلوم اردو ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد

ناندیڑ۔ سائنس شعبہ میں تحقیقی رجحان پروان چڑھانے کے لئے ناندیڑ کےمدینتہ العلوم ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 01, 2018 07:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ کے مدینتہ العلوم اردو ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد
ناندیڑ۔ سائنس شعبہ میں تحقیقی رجحان پروان چڑھانے کے لئے ناندیڑ کےمدینتہ العلوم ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

ناندیڑ۔ سائنس شعبہ میں تحقیقی رجحان پروان چڑھانے کے لئے ناندیڑ کےمدینتہ العلوم ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ نمائش میں شریک طلبہ نے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےکئی غیرمعمولی ماڈل پیش کئے ۔


سائنس شعبہ میں بڑے پیمانے پر ہورہی ترقی سے طلبہ کو ہم آہنگ کروانےاوران میں پائی جانے والی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئےایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ہرسال اسکولی سطح پر سائنسی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایسی ہی یہ نمائش ناندیڑ کے مدینتہ العلوم اردو ہائی اسکول میں منعقد کی گئی ۔ اس نمائش میں اسکول کے درجنوں طلبہ نے حصہ لیکر اپنے اپنے ماڈل پیش کئے ۔


زیادہ تر ماڈل میں مختلف قسم کی آلودگیوں سے بچنےکےطریقے بتائے گئے ہیں ۔  فضائی آلودگی، پانی کی آلودگی اور دیگر قسم کی آلودگیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئےاساتذہ اورماہرین تعلیم کو بھی مدعوکیا گیا ۔ ماہرین نےطلبہ کے ماڈل کی بھر پور ستائش کی اورانہیں مبارکباد پیش کی ۔


First published: Jan 01, 2018 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading