ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پہلوخان قتل کیس : راجستھان پولیس نے فائل کی دوسری چارچ شیٹ ، پہلواور اس کے ساتھیوں کو بتایا گئو تسکر

راجستھان پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردئے گئے پہلو خان کے کیس میں دوسری چارچ شیٹ فائل کی ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پہلوخان قتل کیس : راجستھان پولیس نے فائل کی دوسری چارچ شیٹ ، پہلواور اس کے ساتھیوں کو بتایا گئو تسکر
راجستھان پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردئے گئے پہلو خان کے کیس میں دوسری چارچ شیٹ فائل کی ہے ۔

جے پور : راجستھان پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردئے گئے پہلو خان کے کیس میں دوسری چارچ شیٹ فائل کی ہے ۔ راجستھان پولیس نے اپنی دوسری چارج شیٹ میں پہلو خان اور اس کے ساتھیوں پر گئو تسکر ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ بیہرور ایڈیشنل چیف جسٹس کے پاس فائل کی گئی اس چارج شیٹ کے مطابق پہلو خان اور اس کے دو ساتھیوں کے پاس سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے ، جو ثابت کرسکے کہ انہوں نے گائے خریدنے اور لے جانے کیلئے اجازت لی تھی۔

چارج شیٹ میں پہلو خان ، عظمت خان ، رفیق اور ارجن لال یادو کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ الزام ہے کہ عظمت اور رفیق کی مدد سے پہلو خان گایوں کی تسکری کررہا تھا جبکہ تسکری کے دوران ارجن ٹرک چلا رہا تھا ۔ واقعہ کے وقت ایک اور ٹرک بھی ساتھ تھا ، جسے ارجن کے والد جگدیش پرساد چلا رہے تھے۔

قابل ذکرہے کہ یکم اپریل کو یہ چاروں افراد گائے خرید کر ہریانہ لے جارہے تھے جب الور کے پاس بیہرور میں ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔ اس دوران بھیڑ نے پہلو کی جم کر پٹائی کردی ، جس کی وجہ سے اسپتال میں اس کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ میں عظمت اور رفیق بھی بری طرح سے زخمی ہوگیا تھا جبکہ ارجن بھاگ کر اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

First published: Feb 01, 2018 10:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading