ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے پیش نظر ودھان بھون پولیس سیکورٹی سخت

اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کو لے کر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کرسکتی ہیں ، لیکن اب تک اپوزیشن نے اس کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے پیش نظر ودھان بھون پولیس سیکورٹی سخت
مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے پیش نظر ودھان بھون پولیس سیکورٹی سخت

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کا آغاز 7 ستمبر سے باقاعدہ طور پر ہوگا اور اس کے پیش نظر پولیس نے ودھان بھون میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اسمبلی اجلاس کے ابتدا سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کے اعلی افسران نے ودھان بھون کا بھی آج دورہ کیا اور سیکورٹی سے متعلق رہنمایانہ اصول مرتب کئے ہیں ۔ اس مرتبہ مانسون اجلاس پر کورونا وائرس کا سایہ بر قرار ہے اور اس لئے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔


اراکین اسمبلی سمیت تمام سرکاری ملازمین و افسران کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد اپنی ٹیسٹ رپورٹ بھی دینا لازمی ہے اور اس کے بعد ہی انہیں اسمبلی اجلاس میں داخلہ کی اجازت ہوگی ۔ ودھان بھون میں اجلاس کے پیش نظر تمام دروازوں پر پولیس کا پہرہ رہے گا اور اس کے ساتھ ہی اضافی پولیس دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔  دو روزہ اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے سبب اضافی مطالبات منظور کئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی تخصیص بل بھی منظور ہوں گے ۔


کورونا وائرس کے سبب اسمبلی اجلاس میں بحث و مباحثہ سے بھی گریز کیا جائے گا ۔ یہ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کو لے کر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کرسکتی ہیں ، لیکن اب تک اپوزیشن نے اس کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس کے دوران سماجی فاصلہ اور رہنمایانہ اصولوں کی پابندی ہر ایک کیلئے لازمی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر کورونا مریضوں اور معیشت تباہ ہونے پر بھی اپوزیشن ہنگامہ کر سکتی ہے ۔


ممبئی پولیس نے اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو ، اس کیلئے خاص انتظامات کئے ہیں ۔ ممبئی پولیس کمشنر سمیت اعلی افسران نے ودھان بھون کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ پیر سے دو روزہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ سرکار بھی اجلاس کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading