ناندیڑ۔ مسابقتی امتحانات کے بارے میں مسلم طلبہ میں بیداری لانے کےلیے ناندیڑمیں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع پولیس محکمہ اور مختلف ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کیسے کریں، اس بار ے میں ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی ۔
امتحانات کی تیاری کے لیے مطالعہ کی اہمیت، مستقل مزاجی، خود کی شخصیت میں پائی جانے والی خوبیوں اورخامیوں کے بارے میں جاننا اور خوبیوں کو پروان چڑھانا اور خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ یہ وہ نکات ہیں جن کے بارے میں ماہرین نے طلبہ کوسمجھانے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کے لیے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ۔ سمینار میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔