ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بریگزٹ کی آہٹ سے شیئر بازار میں کہرام ، سینسیکس 1000 پوائنٹس گرا

ممبئی : مارکیٹوں پر بریگزٹ کا ڈر حاوی ہے ۔ یورپین یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کی خبر کی آہٹ ملتے ہی شیئر مارکیٹ میں کہرام مچ گیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 24, 2016 12:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بریگزٹ کی آہٹ سے شیئر بازار میں کہرام ، سینسیکس 1000 پوائنٹس گرا
ممبئی : مارکیٹوں پر بریگزٹ کا ڈر حاوی ہے ۔ یورپین یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کی خبر کی آہٹ ملتے ہی شیئر مارکیٹ میں کہرام مچ گیا ہے ۔

ممبئی : مارکیٹوں پر بریگزٹ کا ڈر حاوی ہے ۔ یورپین یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کی خبر کی آہٹ ملتے ہی شیئر مارکیٹ میں کہرام مچ گیا ہے ۔ آج مارکیٹ بھاری گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے ۔ سینسیکس میں تقریبا 1000 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ نفٹی میں بھی 300 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے ۔


ساتھ ہی ساتھ بینک نفٹی بھی تقریبا 650 پوائنٹس نیچے گرگیا ہے اور مڈكیپ انڈیکس بھی 350 پوائنٹس سے نیچے آ گیا ہے ۔ ٹاٹا گروپ کے حصص میں ٹاٹا موٹرز میں 11 فیصد اور ڈی وی آر میں 10 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ وہیں ٹاٹا اسٹیل کے شیئر میں تقریبا 6 فیصد کی کمی نظر آرہی ہے ۔ کاروبار کے دوران میٹل شیئر سب سے زیادہ گرتار ہوا نظر آ یا ۔


ادھر کرنسی مارکیٹ پر بھی بریگزٹ کا اثر حاوی ہو گیا ہے ۔ ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی شروعات آج بھاری کمی کے ساتھ ہوئی اور روپیہ 1 مارچ 2016 کے بعد سب سے کمزور سطح پر پہنچ گیا ہے ۔


ڈالر کے مقابلے روپیہ آج 66 پیسے کی بھاری کمی کے ساتھ 67.91 کی قیمت پر کھلا ۔ وہیں کل یعنی جمعرات کے کاروبار میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 23 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 67.24 پر بند ہوا تھا ۔
First published: Jun 24, 2016 10:05 AM IST