உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹیل کے استعفے، رجحانات میں بی جے پی کو جھٹکے سے شیئر بازار میں گراوٹ

    ارجیت پٹیل: فائل فوٹو

    ارجیت پٹیل: فائل فوٹو

    پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو لگ رہے جھٹکے اور ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل کے استعفی سے منگل کو گھریلو شیئر بازار کھلتے ہی لال نشان سے نیچے چلے گئے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لگ رہے جھٹکے اور ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل کے استعفی سے منگل کو گھریلو شیئر بازار کھلتے ہی لال نشان سے نیچے چلے گئے۔


      بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 375.59پوائنٹ کی بڑی کمی کے ساتھ 34,584.13پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کے شروعات میں ہی 531,39پوائنٹ یعنی 1.52فیصدکا غوطہ لگاتا ہوا 34,428.83پوائنٹ پر آگیا۔
      این ایس ای کا نفٹی بھی 138.40پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 10,350.05پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کی شروعات میں 1.39فیصد یعنی 145.95پوائنٹ گرکر 10,342.50پوائنٹ پر آگیا۔


      روپئے کی قدر میں 110 پیسے کی کمی


      وہیں، دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو شیئر بازار کے لال نشان میں رہنے سے انٹربنکنگ کرنسی بازار میں ہندستانی کرنسی منگل کو 110پیسے کی زبردست کمی کے ساتھ 72.42روپے فی ڈالر پر کھلی۔
      گزشتہ روز روپیہ پچاس پیسے کی کمی کے ساتھ 71.32روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔ فی الحال روپیہ 72.22روپے فی ڈالر پر ہے۔ روپے پر بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کا بھی دباو ہے۔


      بی ایس ای کا 30شئروں والا انڈیکس سنسیکس آج 375.59پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 34,584.13پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 138.05پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 10,350.05پوائنٹ پر کھلا۔

      First published: