ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے پونے کا کریں گے دورہ، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں آتشزدگی کے سبب ہوئے نقصانات کا لیں گے جائزہ

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج پونے کا دورہ کرینگے اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں آتشزدگی کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

  • Share this:

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج پونے کا دورہ کرینگے اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں آتشزدگی کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ ادھوٹھاکرےجمعہ کی دوپہرسیرم انسٹی ٹیوٹ کادورہ کریں گے۔سیرم انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے سےپانچ افراد ہلاک ہوگیےتھے۔ واضح رہے کہ ویکسین بنانے والی عمارت میں آگ نہیں لگی تھی ۔۔انسٹی ٹیوٹ کےچیئرمین اورایم ڈی سائرس پونا والا نے مہلوکین کے گھروالوں کوپچیس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ یرم انسٹی ٹویٹ کے منجری پلانٹ میں لگی آگ پر تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا گیا تھا۔


پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے کہا کہ چار لوگوں کو عمارت سے محفوظ نکال لیا گیا تھا ، لیکن جب آگ پر قابو پایا گیا تب ہمارے جوانون کو پانچ لوگوں کی لاشیں ملیں ۔ میئر نے کہا کہ پانچ لوگ جن کی موت ہوئی ہے وہ زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے ملازم ہوسکتے ہیں ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ عمارت میں جاری ویلڈنگ کا کام اس کی وجہ ہوسکتا ہے ۔


ادھر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں جو جانکاری ملی ہے ، اس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ آگ کورونا ویکسین کی یونٹ میں نہیں لگی تھی ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ چھ لوگوں کو جائے واقعہ سے بچالیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر ایسا معلوم پڑتا ہے کہ آگ کسی بجلی کی گڑبڑی کی وجہ سے لگی ۔ کورونا ٹیکے محفوظ ہیں ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے ابھی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے مالک اور سی ای او ادار پونے والا سے بات چیت نہیں کی ہے ۔


رپورٹس میں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروڈکشن پلانٹ میں لگی تھی ۔ یہ پلانٹ کووی شیلڈ بنانے کی یونٹ کے پاس ہی واقع ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی سے وابستہ ایک ذرائع نے جانکاری دی کہ آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کیلئے بنائے گئے منجری نام کے پلانٹ میں لگی ہے ، لیکن اس سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا کام متاثر نہیں ہوگا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 22, 2021 12:45 PM IST