ممبئی: اندھیری ہائی وے پر خاتون کو کھڑا دیکھ کر ملزم آٹو رکشا ڈرائیور نے خاتون کو شیئرنگ رکشا بتاکر اس کو اپنے رکشا میں بیٹھا لیا اور کچھ دور جانے کے بعد خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنی شروع کردی۔ رکشا ڈرائیور کی فحش حرکت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تو اندھیری پولیس نے دو آٹو رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ متاثرہ 7 مارچ کو بارہ بجکر 45 منٹ کے قریب اندھیری مغرب کے ویسٹرن ایکسپریس پر واقع گڈ والی سروس روڈ ملاڈ جانے کیلئے آٹو رکشا میں سوار ہوئی تھی۔ اس آٹو رکشا میں آٹو ڈرائیور کا ایک دوست پہلے سے ہی بیٹھا ہوا تھا۔ راستے میں خاتون کو غلط ڈھنگ سے چھونے لگا۔ جب خاتون نے اعتراض کیا اور آٹو رکشا روکنے کیلئے کہاکہ تو پیچھے کچھ دوستوں کے کہنے پر آٹو رکشا کو روکا نہیں بلکہ چلاتا رہا۔ اسی گھبراہٹ میں خاتون نے خود کو بچانے کیلئے چلتی آٹو رکشا سے نیچے کود گئی جس کی وجہ سے خاتون کو ہاتھ میں شدید چوٹ لگ گئی۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی دفعہ 337.345. ا ور34 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے بتانے کے مطابق پولیس نے اسکیچ بنوایا اور پولیس نے جائے وقوع پر جاکر آس پاس کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران پولیس کو اس آٹو رکشا کا پتہ چل گیا جس میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔
پولیس نے دو مشتبہ کو سمتا نگر پولیس کی حد میں حراست میں لیا، پوچھ تاچھ میں ملزمین نے اپنا جرم قبول کرلیا، ملزمین میں سے ایک کاندیولی مغرب میں واقع کانتی نگر بسم اللہ چال میں تو دوسرا انقلاب چال کا رہنے والا ہے۔ دونوں ملزمین میں سے ایک ملزم پر اس سے پہلے بھی چھیڑ خانی کا معاملہ سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔