உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کے شاداب حسین نے پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان کیا ٹاپ

    شاداب حسین: فوٹو فیس بک سے

    شاداب حسین: فوٹو فیس بک سے

    شاداب حسین نے 74.63 فیصد نمبر کے ساتھ کل 800 میں سے 597 نمبر حاصل کئے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      راجستھان کے کوٹا کے رہنے والے شاداب حسین نے سی اے کا فائنل امتحان ٹاپ کر کے اپنے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ حسین نے 74.63 فیصد نمبر کے ساتھ کل 800 میں سے 597 نمبر حاصل کئے۔

      حسین نے کوٹا یونیورسیٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کے والد درزی ہیں اور انہوں نے 10 ویں تک تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کی ماں اسکول ڈراپ آوٹ ہیں۔ اپنی چار بہنوں میں وہ اکیلے بھائی ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین انتہائی کم تعلیم یافتہ ہیں لیکن اس کے باوجود  انہوں نے اپنے بیٹے کو اسکول کی مناسب تعلیم دلانے کے لئے سخت محنت کی۔

      تیئس سالہ شاداب حسین نے انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کے ساتھ بات چیت میں کہا ’’ میں ایک باوقار ملازمت پانے کے لئے دن و رات پڑھتا رہتا تاکہ میرے والدین اپنی عمر درازی کو لے کر فکرمند  اور پریشان نہ ہوں۔ میں نے چارٹرڈ اکاونٹینسی( سی اے) کو ایک باوقار پیشہ سمجھا کیونکہ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں انسان زندگی بھر سیکھ سکتا ہے۔ بہت زیادہ غور وخوض کے بعد بالآخر میں نے سی اے بننے کا ارادہ کر لیا۔
      First published: