உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہنواز حسین نوٹوں کی منسوخی کی کامیابی کے لئے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی دہلیز پر

    بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین: فائل فوٹو

    بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین: فائل فوٹو

    اجمیر۔ سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے آج اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں مخملی چادر اور پھول نذر کرکے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کی مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اجمیر۔ سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے آج اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں مخملی چادر اور پھول نذر کرکے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کی مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ زیارت کے بعد مسٹر حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی جانب سے غریبی کے خلاف لڑی جا رہی اس بڑی جنگ کے لئے انہوں نے غریب نواز سے دعا کی ہے۔


      انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ملک کی معیشت میں توازن پیدا ہو گا اور غریبوں کو ان کا حق مل سکے گا۔ فی الحال عام لوگوں کو نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والی پریشانیوں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مختصر مدت کی دقت ہے اور اس سے صدیوں کا فائدہ ہونے والا ہے۔ شاہنواز کو بی جے پی سے منسلک خادم عبدالباری چشتی نے زیارت کرائی، دستاربندی کی اور تبرک پیش کیا۔

      First published: