ہوم » نیوز » No Category

پنکجا منڈے پھر تنازعات میں ، شنگنا پور مندرمیں خواتین کے داخلہ پر ممانعت کی حمایت کی

ممبئی : مہاراشٹر میں شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے داخل ہونے پر ہنگامہ کے بعد اب مہاراشٹر کی دیہی ترقی کی وزیر پنکجا منڈے نے ممانعت کی حمایت کی ہے۔ پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ صدیوں پرانی روایت کو توڑا نہیں جا سکتا۔ پنکجا نے کہا کہ شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے جانے پر پابندی ہے ، اس میں خواتین کی توہین کا مسئلہ کہاں سے آ گیا۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 04, 2015 02:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پنکجا منڈے پھر تنازعات میں ، شنگنا پور مندرمیں  خواتین کے داخلہ پر ممانعت کی حمایت کی
ممبئی : مہاراشٹر میں شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے داخل ہونے پر ہنگامہ کے بعد اب مہاراشٹر کی دیہی ترقی کی وزیر پنکجا منڈے نے ممانعت کی حمایت کی ہے۔ پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ صدیوں پرانی روایت کو توڑا نہیں جا سکتا۔ پنکجا نے کہا کہ شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے جانے پر پابندی ہے ، اس میں خواتین کی توہین کا مسئلہ کہاں سے آ گیا۔

ممبئی : مہاراشٹر میں شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے داخل ہونے پر ہنگامہ کے بعد اب مہاراشٹر کی دیہی ترقی کی وزیر پنکجا منڈے نے ممانعت کی حمایت کی ہے۔ پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ صدیوں پرانی روایت کو توڑا نہیں جا سکتا۔ پنکجا نے کہا کہ شنی شنگنا پور مندر میں خواتین کے جانے پر پابندی ہے ، اس میں خواتین کی توہین کا مسئلہ کہاں سے آ گیا۔


میری پیدائش کے پہلے سے وہاں پر خواتین کے جانے پر پابندی ہے۔ یہ ایک رواج کا حصہ ہے، ہنومان بال برہمچاري تھے، ان کے یہاں خواتین نہیں جاتی تھیں، یہ ایک روایتی موضوع ہے ۔ یہاں خواتین کی توہین کا مسئلہ کہاں سے آگیا۔شنی ہنومان کا ہی حصہ ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک خاتون کے شنی شنگنا پور مندر میں داخل ہونے اور شنی کی مورتی کی پوجا کرنے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا، جس کے بعد مندر کے احاطہ کو صاف بھی کیا گیا تھا۔ صدیوں پرانی روایت کے مطابق شنی شنگنا پور میں خواتین کا جانا ممنوع ہے۔

First published: Dec 04, 2015 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading