உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت بھجبل کے خلاف سرکاری مشنری کا غلط استعمال کررہی ہے : پوار

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار: فائل فوٹو۔

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار: فائل فوٹو۔

    ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے پارٹی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کے خلاف سرکاری مشنری کا غلط استعمال کررہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے پارٹی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کے خلاف سرکاری مشنری کا غلط استعمال کررہی ہے۔ انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے منی لانڈرنگ معاملے اور دہلی مہاراشٹر سدن تنازعہ کے سلسلہ میں  مسٹر بھجبل اور ان کے رشتہ داروں کے نو دفاتر اور املاک پر چھاپے مارے تھے اور ان کے بھتیجے سمیر سے چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کرلیا تھا۔


      مسٹر پوار نے یہاں پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مرکز اور ریاست کی موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کررہی ہیں ۔ انہوں نے  مسٹر بھجبل اور ان کے کنبہ کے افراد سے جانچ کے کام میں تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ ہم لوگوں نے کچھ غلط نہیں کیا اس لئے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کرت سومیا کا نام لئے بغیر مسٹر پوار نے کہاکہ حکمراں فریق کے ایک رکن پارلیمان کی شکایت پر مسٹر بھجبل کے رشتہ داروں کے گھر، اداروں اور دفاتر پر بار بار چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 


      انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر میں پہلے کبھی اس طرح کے سیاسی انتقام کے لئے سرکاری مشنری کا غلط استعمال نہیں کیا گیا۔ 1995میں جب مہاراشٹر میں شیوسینا اقتدار میں آئی تھی تب اپوزیشن کے لوگوں کو آج کی طرح نشانہ نہیں بنایا گیا۔ دہلی میں واقع مہاراشٹر سدن تنازعہ کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پوار نے کہاکہ کابینہ کی سب کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا تھا اور کابینہ کے فیصلہ پر اس طرح کبھی سوال نہیں اٹھے۔

      First published: