ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شردپوارنےاجیت پوارکے دعووں کو جھٹلادیا، بی جے پی کے ساتھ جانے کا سوال ہی نہیں

شردپوارنےکہا کہ بی جے پی کےساتھ حکومت کی تشکیل کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ این سی پی نےشیوسینا اورکانگریس کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ لیا ہے۔

  • Share this:
شردپوارنےاجیت پوارکے دعووں کو جھٹلادیا، بی جے پی کے ساتھ جانے کا سوال ہی نہیں
اجیت پوارکے ٹوئٹ کا شرد پوار نے بھی ٹوئٹ کرکے جواب دیا ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدرشردپوار نےاپنے بھتیجے کے دعووں کو جھٹلادیا ہے کہ ان کی پارٹی اتوارکی شام بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرکے حکومت تشکیل دے گی۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تشکیل کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے، این سی پی نے شیوسینا اورکانگریس کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ لیا ہے۔ اجیت پوار کا بیان غلط اوربے بنیاد ہےاوران کی کوشش ہے کہ بدگمانی کیساتھ عوام کے درمیان کنفیوژن پیدا کیاجائے۔ ان کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب اجیت پوار نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مسلسل ٹوئٹ کر نا شروع کیا، جس میں وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےاوروہ اس بات پرزوردے رہے ہیں کہ وہ اب بھی این سی پی سے وابستہ ہیں۔




اجیت پوارنے کہا- شرد پوارہی ہمارے لیڈر

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لینے والےاین سی پی لیڈراوررکن اسمبلی اجیت پوار ٹوئٹرپرسرگرم ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئرلیڈروں کوٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔ اس کےکچھ ہی دیربعد اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شرد پوارصاحب ہی ہمیشہ ہمارے لیڈررہیں گے۔ میں این سی پی میں ہوں اورہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا۔ این سی پی اوربی جے پی کا اتحاد اگلے پانچ سال عوام کے مفاد میں کام کرے گا، ایک مستحکم حکومت بنےگی۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، بس آپ لوگوں کوتھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔ این سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارہفتہ کو نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینےکے بعد سے ہی سامنے نہیں آرہے تھے، لیکن اتوارکواجیت پوارنے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے کئی ٹوئٹ کئے ہیں۔

ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی: نواب ملک




این سی پی کے لیڈرنواب ملک نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔ انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ 4 اراکین اسمبلی کوبی جے پی نے کہیں رکھا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اراکین اسمبلی نے شرد پواکی قیادت میں ملاقات کی۔ ادھو ٹھاکرے بھی اس دوران موجود تھے۔ اگرضروری ہوا توہم فلورپراسے ثابت بھی کریں گے۔ نواب ملک نے کہا کہ ہم فڑنویس حکومت گراکرنئی حکومت کی تشکیل کریں گے۔

نواب ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔ تصویر: اے این آئی
نواب ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔ تصویر: اے این آئی


این سی پی کے سینئرلیڈر اوررکن پارلیمنٹ مجید میمن نے کہا کہ اجیت پوارکے پاس این سی پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت نہیں ہے۔ گورنرکو جوخط دیا گیا ہے وہ اٹینڈنس شیٹ (حاضری شیٹ) تھی، جس پر جمعہ کی رات پارٹی میں آئےاراکین اسمبلی نے دستخط کئے تھے۔


First published: Nov 24, 2019 09:51 PM IST