உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کے گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے: شرد پوار، شیوسینا نے کہا اب ہوگیا تاناشاہی اور تکبر کے خاتمہ کاآغاز

     این سی پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو کہا کہ کرناٹک میں تین دن کی بی ایس یدی یورپا حکومت کے اسمبلی میں اہم طاقت آزمائی سے قبل گرجانے کے بعد ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو استعفیٰ دے دینا  چاہئے۔

    • Share this:
      ممبئی: این سی پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو کہا کہ کرناٹک میں تین دن کی بی ایس یدی یورپا حکومت کے اسمبلی میں اہم طاقت آزمائی سے قبل گرجانے کے بعد ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو استعفیٰ دے دینا  چاہئے۔

      پوار نے کہا کہ  گورنر کے قدم نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے آج کرناٹک اسمبلی میں متعینہ طاقت آزمانی کا سامنا کرنے کی بجائے استعفیٰ دے دیا۔ طاقت آزمائی کا حکم سپریم کورٹ نے کانگریس اور جے ڈی ایس کی اس عرضی پر دیا جو انہوں نے ریاست میں بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے کے گورنر والا کے فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے دائر کی تھی۔

      شرد پوار نے کہا کہ میں کانگریس اور جے ڈی ایس ممبران اسمبلی کو لالچ میں نہیں پھنسنے کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ بی جے پی کو یدی یورپا کو وزیراعلیٰ بنانے میں تیزی نہیں دکھانی چاہئے تھی، جب اس کے پاس ایک (واضح ) اکثریت نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا یدی یورپا کو وزیراعلیٰ بنانے کافیصلہ جمہوریت کے لئے ایک جھٹکا ہے، اس لئے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

      شیو سینا ممبرپارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ یدی یورپا کا استعفیٰ تاناشاہی اور تکبر کے خاتمہ کا آغاز ہے۔

      انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں جو ہوا وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ یہ خراب سوچ اور ذہنیت کا خاتمہ ہے، جس میں  ماننا ہے کہ کسی بھی طریقے سے الیکشن جیتے جاسکتے ہیں اور سرکاریں بنائی جاسکتی ہیں۔

      مہاراشٹر کانگریس سربراہ اشوک چوان نے کہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی خریدوفروخت میں ملوث ہورہی تھی۔ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے رکی۔ انہوں نے کہاکہ یدی یورپا کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے کہ وہ اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد ایوان سے نکل گئے جبکہ قومی گیت چل رہا تھا۔

      First published: