ممبئی۔ مہاراشٹر میں نئی حکومت کو لے کر تذبذب برقرار ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ مہاراشٹر حکومت میں حصہ دار بننے نہیں جا رہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کو حکومت سازی کا مینڈیٹ ملا ہے۔ سرکار بنانے کی ذمہ داری ان دونوں پارٹیوں کی ہے۔ کانگریس اور این سی پی مضبوط اپوزیشن کا رول نبھائیں گی۔ وہیں، شیو سینا لیڈر سنجے راوت سے ہوئی ملاقات کو لے کر پوچھے گئے سوال پر پوار نے کہا کہ راوت سے سیاسی صورت حال پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
اس سے پہلے این سی پی نے منگل کو کہا تھا کہ اگر شیو سینا بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیتی ہے تو مہاراشٹر میں ایک نئے سیاسی متبادل پر غور کیا جا سکتا ہے۔ این سی پی سے وابستہ ذرائع نے بتایا تھا کہ ان کی پارٹی شیوسینا کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانے سے پہلے چاہتی ہے کہ مرکزی حکومت میں شیوسینا کے واحد وزیر اروند ساونت استعفیٰ دیں۔
اس بیچ کانگریس بھی سرکار بنانے کی کوششوں میں لگی ہے۔ صبح کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملنے ان کے گھر پہنچے۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر آ رہی ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے دوپہر بعد ممبئی پہنچ رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔