ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے ہوں گے کانگریس، این سی پی اورشیوسینا اتحاد کےلیڈر، شرد پوار نے کہا- میراحکم ماننا ہوگا

این سی پی سربراہ نے شیوسینا سربراہ سے کہا- آپ کوہماری بات ماننی ہی ہوگی۔ اب شام 6 بجے کی میٹنگ میں اراکین اسمبلی کے سامنے اعلان کیا جائےگا۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے ہوں گے کانگریس، این سی پی اورشیوسینا اتحاد کےلیڈر، شرد پوار نے کہا- میراحکم ماننا ہوگا
شرد پوارنے'مہا وکاس اگھاڑی' اتحاد کا لیڈرادھوٹھاکرے کے ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ممبئی: مہاراسشٹرکے سیاسی بھونچال کولے کراین سی پی- کانگریس اورشیوسینا کے سینئرلیڈروں کی سوفیٹیل ہوٹل میں چل رہی میٹنگ کے دوران بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے دوران این سی پی سربراہ شرد پوارنے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو'مہاوکاس اگھاڑی' کے لیڈرہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس دوران ادھو ٹھاکرے کو کہا کہ یہ میرا حکم ہے اورآپ کواسے ماننا ہی پڑے گا۔ واضح رہے کہ اتحاد کی بات ہونے کی شروعات سے ہی شرد پوارمسلسل ادھو ٹھاکرے کا نام مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈرکے طور پر آگےکرتےآئے ہیں۔ اس طرح ادھوٹھاکرے کا اتحاد لیڈرمنتخب کیا جانا طے ہوگیا ہے۔


شام کو اراکین اسمبلی کوبھی دی جائے گی اطلاع


شرد پوارنے اس دوران کہا کہ اس سے متعلق این سی پی - کانگریس اورشیوسینا کے اراکین اسمبلی کی شام کو میٹنگ بھی کی جائے گی۔ شام 6 بجے ہونے والی اس میٹنگ میں تینوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کومہا وکاس اگھاڑی کے لیڈرادھو ٹھاکرے کوبنائے جانے کے فیصلےکا بھی اعلان کردیا جائے گا۔


ادھو ٹھاکرے کو وزیراعلیٰ بنانے پرہوچکا تھا اتفاق

شیوسینا کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہونے کے بعد ہی این سی پی اورکانگریس نے ادھو ٹھاکرے کووزیراعلیٰ بنانے کی بات کہی تھی۔ اب شرد پوارنے رسمی طورپراس کا اعلان بھی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سے ہی مہاراشٹرمیں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی تھیں۔ اسی دوران وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اورنائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے اپنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل این سی پی، کانگریس اورشیوسینا نے گزشتہ روزپیرکی شام ہوٹل گرانڈ حیات میں اپنے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ کرائی تھی اورانہیں میڈیا کے سامنے پیش کرکے حلف دلایا گیا تھا۔ حالانکہ اس وقت بی جے پی نے تینوں پارٹیوں کے دعووں کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں گے۔
First published: Nov 26, 2019 04:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading