ہوم » نیوز » معیشت

شیئر بازار میں زبردست گراوٹ: سینسیکس 700 اور نفٹی 200 پوائنٹ نیچے

دوپہر کے کاروبار میں فی الحال سینسیکس جمعہ کے مقابلے میں 685.73 پوائنٹ یعنی 1.74 فیصد نیچے ہے۔ نفٹی 11593.55 پوائنٹ پر 1.94 فیصد یعنی 217.60 پوائنٹ نیچے ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 08, 2019 03:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیئر بازار میں زبردست گراوٹ: سینسیکس 700 اور نفٹی 200 پوائنٹ نیچے
شیئر بازار میں زبردست گراوٹ: سینسیکس 700 اور نفٹی 200 پوائنٹ نیچے

عام بجٹ کے بعد پیر کے روز شیئر بازار کھلنے پر زبردست فروخت کے دباؤ سے افرا تفری مچ گئی۔ ممبئی شیئر بازار کا سنسکس انڈیکس 700 اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کے نفٹی میں 212 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے پانچ جولائی کو پارلیمنٹ میں نریندر مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔ سنیچر اور اتوار کو شیئر بازار بند ہونے کے بعد آج پہلی بار کھلے ۔

دوپہر کے کاروبار میں فی الحال سینسیکس جمعہ کے مقابلے میں 685.73 پوائنٹ یعنی 1.74 فیصد نیچے ہے۔ نفٹی 11593.55 پوائنٹ پر 1.94 فیصد یعنی 217.60 پوائنٹ نیچے ہے۔

First published: Jul 08, 2019 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading