ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جب سوشل میڈیا پر آپس میں بھڑگئے انوپم کھیر اور ششی تھرور

ممبئی : بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور کانگریس کے لیڈر ششی تھرور سوشل میڈیا پر آپس میں بھڑ گئے ہیں ۔ یہ معاملہ انوپم کھیر کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے بعد شروع ہوا۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 30, 2016 07:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جب سوشل میڈیا پر آپس میں بھڑگئے انوپم کھیر اور ششی تھرور
ممبئی : بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور کانگریس کے لیڈر ششی تھرور سوشل میڈیا پر آپس میں بھڑ گئے ہیں ۔ یہ معاملہ انوپم کھیر کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے بعد شروع ہوا۔

ممبئی  : بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور کانگریس کے لیڈر ششی تھرور سوشل میڈیا پر آپس میں بھڑ گئے ہیں ۔ یہ معاملہ انوپم کھیر کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے بعد شروع ہوا۔


خیال رہے کہ انوپم کھیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں آج اس بات سے ڈرا ہوا ہوں کہ میں ایک ہندو ہوں۔ میں یہ کہنے سے ڈرتا ہوں کہ اگر میں تلک لگاؤں گا اور زعفرانی کپڑے پہنوں گا تو مجھے آر ایس ایس کا آدمی یا بی جے پی کا حمایتی سمجھ لیا جائے گا۔


انوپم کھیر کے اس بیان پر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ٹوئٹر پر چٹکی لی۔ تھرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کم آن انوپم، میں ہمیشہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں ہندو ہوں، صرف آر ایس ایس ٹائپ کا ہندو نہیں ہوں۔


ششی تھرور کے اس ٹویٹ پر انوپم کھیر نے بھی ٹویٹ کر کے پلٹ وار کیا ۔ انوپم نے لکھا کہ 'کم آن ششی، میں نے نہیں سوچا تھا کہ تم میرے بیان کا غلط مطلب نكالوگے اور کانگریسی چمچے کی طرح برتاؤ کرو گے۔

First published: Jan 30, 2016 07:09 PM IST