ممبئی: شیوسینا نےجموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں وزیردفاع ہے بھی یا نہیں۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کا نام۔ لیے بغیر بی جے پی کی اتحادی پارٹی نے حملہ کرتے ہوئے کہاکہ "وزیر دفاع ایک کمزور اور غیرمقبول شخصیت کی مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کو بھاری نقصان کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شیوسینا کے ترجمان سامنا نے مزید کہاکہ ہمارے تینوں افواج کے سربراہ یقین دلاتے ہیں کہ ہماری افواج ہرایک چلینج کامقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں بھی ان پر پورا بھروسہ ہےلیکن ہماری لیڈرشپ نااہل اور ناکارہ ہے۔
سامنا نے سخت ترین اداریہ میں ہندوستانی فوجی اورنگ زیب محمد حنیف کی ماہ رمضان میں دہشت گردوں کے ذریعے اغواء اورقتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بہتر حکمت عملی ہوتی تو اورنگ زیب مقدس ماہ رمضان میں حیات ہوتا۔سوپیان میں تعنیات اورنگ زیب کو راجوری میں عیدمنانے جا رہا تھا ۔تب اسے مار دیا گیا۔اس کی قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔