ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھوٹھاکرے نےکہا- آرایس ایس کے لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں، لیکن اب ہوچکی ہے بہت تاخیر

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدرشردپوارنےاپنے بھتیجےکے دعووں کو جھٹلادیا ہےکہ ان کی پارٹی اتوار کی شام بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرکے حکومت تشکیل دے گی۔

  • Share this:
ادھوٹھاکرے نےکہا- آرایس ایس کے لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں، لیکن اب ہوچکی ہے بہت تاخیر
ادھو ٹھاکرے نےکہا اب پھر رابطہ کرررہے ہیں آرایس ایس کے لوگ

مہاراشٹرمیں سیاسی رسہ کشی کی طرف سے حکومت بنانےکولے کرسیاسی گھمسان جاری ہے۔ دیویندرفڑنویس کے وزیراعلیٰ اوراجیت پوارکےنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینےکے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے درمیان میٹنگوں کا دورچل رہا ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں اپنے اراکین اسمبلی کومحفوظ رکھنےکےلئےتمام حربےاپنا رہی ہیں۔ اس دوران شیوسینا نےاپنے اراکین اسمبلی کوللت ہوٹل میں شفٹ کردیا ہے۔ شیوسینا کےاراکین اسمبلی کوخطاب کرتے ہوئےادھو ٹھاکرے نےکہا کہ آرایس ایس کے لوگ ہم سے پھرسے رابطہ کررہے ہیں، لیکن اب بہت دیرہوچکی ہے۔ ہم کافی آگے نکل چکے ہیں۔ شرد پوارنےکافی مدد کی ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے، اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہم تینوں مل کرجدوجہد کریں گے۔


اس سےقبل این سی پی کے سربراہ شرد پوارنے پارٹی کےاراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے اورآدتیہ ٹھاکرے بھی موجود رہے۔ شرد پوارکے ساتھ ہوئی این سی پی کی میٹنگ کے بعد اب تمام اراکین اسمبلی کوممبئی کے حیات ہوٹل میں شفٹ کیا جارہا ہے۔ دراصل شیوسینا کے تمام اراکین اسمبلی ہوٹل للت میں رکے ہوئے ہیں۔ وہیں کانگریس کےاراکین اسمبلی جےڈبلیو میریٹ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ این سی پی کے ذرائع کی مانیں توتینوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی آس پاس رہیں توبڑے لیڈروں کوان سے ملنے میں آسانی ہوگی۔ اس لئےایسا کیا جارہا ہے۔


شردپوارنےاجیت پوارکے دعووں کو جھٹلادیا


نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدرشردپوار نےاپنے بھتیجے کے دعووں کو جھٹلادیا ہے کہ ان کی پارٹی اتوارکی شام بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرکے حکومت تشکیل دے گی۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تشکیل کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے، این سی پی نے شیوسینا اورکانگریس کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ لیا ہے۔اجیت پوار کا بیان غلط اور بے بنیاد ہےاوران کی کوشش ہے کہ بدگمانی کیساتھ عوام کے درمیان کنفیوژن پیدا کیاجائے۔ ان کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب اجیت پوار نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مسلسل ٹوئٹ کر نا شروع کیا، جس میں وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےاوروہ اس بات پرزوردے رہے ہیں کہ وہ اب بھی این سی پی سے وابستہ ہیں۔

 

 
First published: Nov 24, 2019 09:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading