உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ادھوٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک تیار ہیں

    ادھو ٹھاکرے ۔ فائل فوٹو ۔

    ادھو ٹھاکرے ۔ فائل فوٹو ۔

    مسٹر ٹھاکرے نے کہاکہ آپ نے رام مندر، کشمیر میں دفعہ 370ہٹانے کا یقین دلاکر الیکشن جیتا ہے اس لئے ان یقین دہانیوں کو پورا کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک رام مندر بنانے کے لئے تیار ہیں۔ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو دشہرہ کے موقع پر شیواجی پارک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر، کشمیر اور مہنگائی جیسے امور پر مرکزی حکومت کو جم کرآڑے ہاتھوں لیا۔
      مسٹر ٹھاکرے نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راون ہر برس کھڑا ہوجاتا ہے لیکن رام مندر نہیں بن پاتا۔ مسٹر ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں اچھی بات ہے اور غیرممالک میں ملک کا نام بڑا کررہے ہیںیہ بھی اچھی بات ہے لیکن جس ریاست سے آپ ہندوتو کے نام پر جیت کر آئے ہیں اس ریاست کے اجودھیا میں بھی آپ کو جانا چاہئے تھا۔
      مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے ہیں تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک رام مندر بنانے کے لئے تیار ہیں اور ہم 25نومبر کو اجودھیا جائیں گے اور ہمیں تمام سادھو سنتوں کی حمایت حاصل ہے۔ مسٹر ٹھاکرے نے کہاکہ آپ نے رام مندر، کشمیر میں دفعہ 370ہٹانے کا یقین دلاکر الیکشن جیتا ہے اس لئے ان یقین دہانیوں کو پورا کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
      First published: