ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: 28 نومبرکو حلف لیں گےادھو ٹھاکرے، گورنرکوخط سونپ کرپیش کیا گیا حکومت سازی کا دعویٰ

حلف برداری تقریب شیواجی پارک میں منعقد ہوگی۔ این سی پی لیڈرجینت پاٹل اور کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ نائب وزیراعلی کےعہدے کا حلف لیں گے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: 28 نومبرکو حلف لیں گےادھو ٹھاکرے، گورنرکوخط سونپ کرپیش کیا گیا حکومت سازی کا دعویٰ
مہاراشٹر: 28 نومبرکو حلف لیں گےادھو ٹھاکرے

ممبئی:  شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اورکانگریس کے لیڈروں نے منگل کو مہاراشٹر کےگورنربھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔ اس سے قبل تین پارٹیوں کے پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی، جس میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کونوتشکیل شدہ 'مہاراشٹر وکاس اگھاڑی' کا  لیڈرمنتخب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ادھو ٹھاکرے 28 نومبرکو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب  شیواجی پارک میں منعقد ہوگی۔ اطلاع کے مطابق جبکہ این سی پی لیڈرجینت پاٹل اور کانگریس لیڈربالاصاحب تھوراٹ نائب وزیراعلی کےعہدے کا حلف لیں گے۔


مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے منگل کو بی جے پی رکن اسمبلی کالی داس کولامبکر کومہاراشٹراسمبلی کا پروٹم اسپیکرمنتخب کیا ہے۔ کولامبکروڈالا سے 8 بارکے رکن اسمبلی ہیں۔ راج بھون کے ایک افسرنے کہا 'گورنرنے اسمبلی کے پروٹم اسپیکرکے طورپرالی داس کولامبکر کو حلف دلائی ہے۔ کولامبکربدھ کو شروع ہورہے اسمبلی سیشن کے دوران باقی بچے 287 اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔


اس سے قبل وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے استعفیٰ کے بعد منگل کو ممبئی کے ٹرائیڈینٹ ہوٹل میں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے علاوہ سماجوادی سمیت کچھ چھوٹی سیاسی جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں 'مہا وکاس اگھاڑی' کا رسمی طورپراعلان کیا گیا۔ اس موقع پران سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈران بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وزیراعلیٰ بنوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے سونیا گاندھی اورشرد پوارکا شکریہ ادا کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا دوستی ہم نے نہیں بی جے پی نے توڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے غداری کی ہے۔


ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جب سپریا سولے پہلی باررکن پارلیمنٹ بنیں تب بالا صاحب ٹھاکرے نے ان کی مدد کی تھی، اب شرد پوارنے دوستی نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ الفاظ کی اہمیت ہے اوران پرقائم رہنا چاہئے۔ ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیویندرفڑنویس کی پریس کانفرنس دیکھ کرمجھے بہت تکلیف ہوئی اورمیں نے ٹھان لیا کہ یہ حکومت اب نہیں چلے گی۔ میرے ہندتوا میں جھوٹا پن نہیں ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں کئی تجربہ کارلوگ شامل ہیں، ہم فیملی کی طرح مل کرکام کریں گے۔

اس سے پہلے مہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامہ کے دوران بی جے پی کی حکومت تین دنوں میں ہی گرگئی ہے۔ فلورٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی کی حکومت گرگئی۔ فڑنویس  حکومت ملک میں دوسری سب سےکم دنوں والی حکومت ثابت ہوئی ہے۔ ہفتہ کو حلف لینے والے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ دونوں نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پہلے خبرتھی کہ اجیت پوارنے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری باروزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے والے دیویندر فڑنویس نے پریس کانفرنس کے دوران استعفیٰ کا اعلان کیا اوراب گورنرکا اپنا استعفیٰ سونپیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لئے ہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اس طرح سے بی جے پی نے صرف تین دنوں کے بعد ہی میدان چھوڑدیا ہےاوراب شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
First published: Nov 27, 2019 12:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading