ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو کیا چیلنج ، میری حکومت گراکر دکھائیں ، پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے

Uddhav Thackeray challenge BJP topple my govt : ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کو ملک پر زیادہ دھیان دینا چاہئے ۔ آپ بہار میں مفت کووڈ ٹیکہ کا وعدہ کرتے ہیں تو کیا پھر دیگر ریاستوں کے لوگ بنگلہ دیش یا قزاقستان سے ہیں ۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو کیا چیلنج ، میری حکومت گراکر دکھائیں ، پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے
ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو کیا چیلنج ، میری حکومت گراکر دکھائیں ، پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے

ممبئی : دادر میں واقع آڈیٹوریم میں شیو سینا کی سالانہ دشہرہ ریلی میں اتوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو ان کی گیارہ ماہ پرانی حکومت کو گرانے کا چلینج کیا ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کو ملک پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ آپ بہار میں مفت کووڈ 19 ویکسین کا وعدہ کرتے ہیں تو کیا پھر دیگر ریاستوں کے لوگ بنگلہ دیش یا قزاقستان سے ہیں ۔ ایسی باتیں کررہے لوگوں کو خود پر شرم آنی چاہئے ۔ آپ مرکز میں بیٹھے ہیں ۔


اداکارہ کنگنا رناوت پر بالواسطہ طور پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ لوگ روزی روٹی کیلئے ممبئی آتے ہیں اور شہر کو پی او کے ( پاکستان مقبوضہ کشمیر ) بول کر اس کو گالی دیتے ہیں ۔ ٹھاکرے نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں اپنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے پر لگ رہے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا : بہار کے بیٹے کو انصاف کیلئے شور مچارہے لوگ مہاراشٹر کے بیٹے کی کردار کشی میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جی ایس ٹی نظام پر دوبارہ غور کرنے کا وقت آگیا ہے اور اگر ضروری ہو تو اس کو بدلا جانا چاہئے ، کیونکہ ریاستوں کو اس سے فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔




وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اگر کہیں پی او کے ہے تو یہ وزیر اعظم کی ناکامی ہے ۔ وہیں ادھو نے گورنر پر نشانہ سادھتے ہوئے انہیں کالی ٹوپی پہننے والے شخص کے طور پر مخاطب کیا ۔ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ میری حکومت کو گرانا چاہتے ہیں ، لیکن میں انہیں خبردار کردوں کے پہلے اپنی حکومت کو بچا کر دکھائیں ۔ میں بہار کے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ اپنی آنکھیں کھول کر ووٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مراٹھا اور او بی سی کیلئے انصاف چاہتا ہوں ، ہمیں مہاراشٹر کیلئے متحد رہنا ہے ، کوئی تقسیم نہ ہو ۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم سے ہندتو کے بارے میں پوچھا جارہا ہے کہ ہم مندر کیوں نہیں کھول رہے ہیں ؟ وہ کہتے ہیں کہ میرا ہندتو بالا صاحب ٹھاکرے سے الگ ہے ۔ آپ کا ہندتو گھنٹی اور برتن بجانے والا ہے ، ہمارا ہندتو ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمارے ہندتو پر سوالات اٹھا رہے ہیں ، وہ بابری مسجد منہدم کئے جانے کے وقت چھپ رہے تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading