ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شیو سینا اوربی جے پی میں زبردست تکرار، شیو سینا نے "سامنا" میں کہا "پاگل قاتل کی طرح ماررہی ہے خنجر"۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے شیو سینا پر دھوکہ دینے کا الزام لگائے جانے کے بعد اب شیو سینا نے بی جے پی جم کر حملہ بولا ہے۔ شیو سینا نے بی جے پی کو ’سنکی خونی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے راستے میں جو بھی آرہا ہے، وہ اسے خنجر مار رہی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیو سینا اوربی جے پی میں زبردست تکرار، شیو سینا نے
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے شیو سینا پر دھوکہ دینے کا الزام لگائے جانے کے بعد اب شیو سینا نے بی جے پی جم کر حملہ بولا ہے۔ شیو سینا نے بی جے پی کو ’سنکی خونی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے راستے میں جو بھی آرہا ہے، وہ اسے خنجر مار رہی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے شیو سینا پر دھوکہ دینے کا الزام لگائے جانے کے بعد اب شیو سینا نے بی جے پی جم کر حملہ بولا ہے۔ شیو سینا نے بی جے پی کو ’سنکی خونی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے راستے میں جو بھی آرہا ہے، وہ اسے خنجر مار رہی ہے۔


شیو سینا نے ورار میں ریلی کے دوران چھترپتی شیوا جی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے وقت اپنی کھڑاو نہ اتارنے کے لئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مذمت کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ  پال گھر لوک سبھا ضمنی الیکشن کے لئے ریلی کرنے آئے تھے۔


اپنے اخبار ’سامنا‘  میں شیو سینا نے کہا اترپردیش کے ڈھونگی وزیراعلیٰ نے انتخابی مہم کے لئے پال گھر کا دورہ کیا اور کہا کہ شیو سینا نے بی جے پی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، یہ دکھاتا ہے کہ وہ چھترپتی شیوا کی تاریخ کو نہیں سمجھ پائے ہیں۔


پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ آج بی جے پی ایک پاگل قاتل کی طرح بن گئی ہے، جو اپنے راستے میں آنے والے کسی کو بھی خنجر ماررہی ہے۔

شیو سینا نے کہا کہ بی جے پی نے پال گھر ضمنی الیکشن کے لئے کانگریس کے سابق لیڈر راجیندر گاوت کو امیدوار بنایا اور فوج کے خلاف بول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ یا دیویندر فڑنویس کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے جیسی زبان زیب نہیں دیتی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی ان لوگوں کو موقع دے رہی ہے، جنہوں نے بالا صاحب (ٹھاکرے) کی پیٹھ میں خنجر گھونپا تھا، جب وہ زندہ تھے۔

آئندہ ہونے والے انتخابات کو لے کر شیو سینا نے واضح کردیا ہے کہ پارٹی سبھی الیکشن اکیلے لڑے گی۔ شیو سینا نے اگلے لوک سبھا الیکشن کا واضح ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا کی ناسک اور پربھنی میں جیت صرف ایک شروعات ہے اور پال گھر (لوک سبھا ضمنی الیکشن) میں ہماری جیت کا ٹریلر ہوگا۔
First published: May 25, 2018 05:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading