ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ساورکر پرشیو سینا - کانگریس آمنے سامنے، سنجے راؤت نے راہل گاندھی سے کہا وہ پورے ملک کے دیوتا کی طرح

شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نے کہا کہ 'ہم پنڈت نہرو اورمہاتما گاندھی کو مانتے ہیں۔ آپ ساورکرکی توہین نہ کریں۔ سمجھدار کواشارہ کافی ہے۔ جے ہند'۔

  • Share this:
ساورکر پرشیو سینا - کانگریس آمنے سامنے، سنجے راؤت نے راہل گاندھی سے کہا وہ پورے ملک کے دیوتا کی طرح
شیوسینا لیڈرسنجے راؤت: فائل فوٹو

ممبئی: راہل گاندھی کے ساورکرکے بیان پرکانگریس اور شیوسینا آمنے سامنے آگئی ہیں۔ شیو سینا لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ ویرساورکرصرف مہاراشٹرہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے 'دیوتا' کی طرح ہیں۔ ساورکرنام میں قومیت اورعزت نفس ہے۔ نہرو اورگاندھی کی طرح ونائک دامودرساورکرنے بھی آزادی کے لئے اپنی زندگی نچھاور کردی۔ ایسے ہر 'دیوتا' کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اس پرکسی طرح کا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائےگا۔


وہیں دوسرے ٹوئٹ میں شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نے کہا کہ 'ہم پنڈت نہرو اورمہاتما گاندھی کومانتے ہیں۔ آپ ساورکرکی توہین نہ کریں۔ سمجھدار کواشارہ کافی ہے۔ جے ہند'۔


 




ساورکرسے متعلق راہل گاندھی نے کہی یہ بات

کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بھارت بچاؤ ریلی کی۔ اس ریلی میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بی جے پی پرجم کر نشانہ سادھا تھا۔ بی جے پی کے معافی مانگنے والے سوال پرراہل گاندھی نے کہا کہ ان کا نام 'راہل ساورکر' نہیں ہے اوروہ کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے دہلی واقع رام لیلا میدان میں ہندوستان بچاؤ ریلی کے دوران اپنے خطاب کی شروعات میں 'ریپ ان انڈیا' والے بیان پرمعافی کےمطالبے پرتبصرہ کیا۔ 'بھارت بچاؤ ریلی' کے دوران راہل گاندھی نےکہا 'بی جے پی نے مجھے معافی مانگنے کے لئےکہا۔ میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے، راہل گاندھی ہے، میں سچائی کےلئےکبھی معافی نہیں مانگوں گا۔ میں مرجاؤں گا، مگرمعافی نہیں مانگوں گا، نہ کوئی کانگریسی کارکن معافی مانگےگا۔

بی جے پی نے کانگریس کو دیا یہ جواب

بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نےکہا 'اگرراہل گاندھی 100 جنم لیں توبھی وہ راہل ساورکر نہیں ہوسکتے۔ ساورکر'بہادر' تھے، محب وطن تھےاورقربانی دینے والے تھے۔ راہل گاندھی آرٹیکل 370، ہوائی حملے، سرجیکل اسٹرائیک، سی اے بی ۔ پاکستان کی زبان کےلئے استعمال کرتے ہیں، وہ 'بہادر' نہیں ہوسکتےیا ساورکرکے برابرنہیں ہوسکتے'۔ انہوں نےکہا کہ 'اگروہ (راہل گاندھی) کوئی نیا نام چاہتےہیں، تو آج بی جے پی'راہل تھوڑا شرم کرو' کےنام سے بلائےگی۔ انہیں حقیقت میں تھوڑی شرم کرنی چاہئے، ایک شخص جو 'میک ان انڈیا' کا موازنہ 'ریپ ان انڈیا' سےکرتا ہے، اس نے شرم اوروقارکی سبھی حدیں پار کردی ہیں'۔

First published: Dec 14, 2019 07:13 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,203,128

     
  • Total Confirmed

    1,677,664

    +74,012
  • Cured/Discharged

    372,939

     
  • Total DEATHS

    101,597

    +5,905
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres