مہاراشٹر: عظیم پریڈ میں کانگریس، این سی پی اورشیو سینا اراکین اسمبلی نے لیا حلف، ہم کسی اورکوحمایت نہیں دیں گے
اراکین اسمبلی نے حلف لیا کہ 'میں شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اورسونیا گاندھی کی قیادت میں اپنی پارٹی کے تئیں ایمانداررہوں گا۔ مجھے کسی بھی چیزسے کوئی لالچ نہیں ہوگا۔ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا، جس سے بی جے پی کوفائدہ ہو'۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 25, 2019 11:59 PM IST

ممبئی کے حیات ہوٹل میں این سی پی، کانگریس اورشیو سینا کے اراکین اسمبلی کے پریڈ کے دوران سماجوادی پارٹی کے اراکین بھی موجود رہے۔
ممبئی: شیو سینا - این سی پی اورکانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی پیرکوممبئی کے ہوٹل حیات میں جمع ہوئے۔ اراکین اسمبلی نے حلف لیا کہ 'میں شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اورسونیا گاندھی کی قیادت میں اپنی پارٹی کے تئیں ایمانداررہوں گا۔ مجھے کسی بھی چیزسے کوئی لالچ نہیں ہوگا۔ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا، جس سے بی جے پی کوفائدہ ہو'۔ اس دوران سماجوادی پارٹی سمیت دیگرچھوٹی جماعتوں کے اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا- ہمارے لئے راستہ خالی کرو
شیو سینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی، مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کے لئے شیوسینا، این سی پی اورکانگریس اتحاد کے لئے 'راستہ خالی' کرے۔ وہ یہاں ہوٹل حیات میں تینوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی پریڈ میں بول رہے تھے۔ اس دوران این سی پی سربراہ شرد پواربھی موجود رہے۔ اس سے قبل شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اراکین اسمبلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں صرف پانچ سالوں کے لئے اکٹھا نہیں ہوئے ہیں۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے خلاف کافی پروپیگنڈہ پھیلایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے خلاف کھڑی تمام طاقتوں کوشکست دینے کا دم رکھتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہماری طاقت کیمرے میں قید نہیں کی جاسکتی ہے۔
#WATCH Mumbai: Shiv Sena-NCP-Congress MLAs assembled at Hotel Hyatt take a pledge, "I swear that under the leadership of Sharad Pawar, Uddhav Thackeray & Sonia Gandhi, I will be honest to my party. I won't get lured by anything. I will not do anything which will benefit BJP". pic.twitter.com/CV8VhOmKl1
— ANI (@ANI) November 25, 2019
شرد پوارنےکہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹرمیں غلط طریقے سے حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے پاس وہپ جاری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سبھی اراکین اسمبلی کی ذمہ داری لیتا ہوں، اجیت پوارکے پاس اراکین اسمبلی سے متعلق فیصلہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اجیت پواراین سی پی کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ شرد پوارنے مزید کہا کہ بی جے پی بغیراکثریت کے حکومت بناتی جارہی ہے۔ لیکن مہاراشٹرمیں حکومت بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے پاس اکثریت سے بہت زیادہ سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مہاراشٹرکے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ این سی پی سربراہ شرد پوار، شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اورکانگریس کے ملک ارجن کھڑگے اورسابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان سمیت بڑی تعداد میں سینئرلیڈران موجود ہیں۔
گورنرکو خط سونپنے کے بعد پریڈ کا فیصلہ
شرد پوارنے کہا کہ بی جے پی نے اقتدارحاصل کرنے کے لئے ان ریاستوں میں بھی اقتدارکا غلط استعمال کیا، جہاں رائے دہندگان نے اسے مینڈیٹ نہیں دیا تھا۔ تینوں جماعتوں کے 'مہا وکاس اگاڑی' نے اپنی طاقت دکھانے کے لئے ممبئی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں پیرکی شام 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس قدم کا اعلان تینوں جماعتوں کے لیڈروں کے ذریعہ اپنے پاس حکومت تشکیل کرنے کے لئے ضروری تعداد ہونے کا دعویٰ کرنے کے لئے مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری کوخط سونپنے کے کچھ گھنٹے بعد کی گئی۔
Mumbai: Shiv Sena-NCP-Congress MLAs assembled at Hotel Grand Hyatt take a pledge, "I swear that under the leadership of Sharad Pawar, Uddhav Thackeray & Sonia Gandhi, I will be honest to my party. I won't get lured by anything. I will not do anything which will benefit BJP." pic.twitter.com/WBZyMHlYx2 — ANI (@ANI) November 25, 2019
ہم صرف 162 نہیں، 162 سے زیادہ ہیں: کانگریس
پریڈ میں کانگریس لیڈراشوک چوہان بھی موجود تھے، جنہوں نے کہا کہ 'ہم محض 162 نہیں۔ 162 سے زیادہ ہیں۔ ہم سب حکومت کا حصہ ہوں گے۔ میں سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے بی جے پی کوروکنے کے لئے اس تحاد کو منظوری'۔ انہوں نے کہا کہ 'گورنرکوہمیں حکومت تشکیل کرنے کےلئے مدعو کرنا چاہئے'۔
سونیا گاندھی سے ملے شیوسینا اراکین پارلیمنٹ
Delhi: Shiv Sena MPs Anil Desai, Gajanan Kirtikar, Arvind Sawant & Rahul Shewale met Congress interim President Sonia Gandhi, earlier today. pic.twitter.com/0mdE0KmKGu
— ANI (@ANI) November 25, 2019
جب مہاراشٹرمیں شیوسینا- کانگریس اوراین سی پی کے اراکین اسمبلی کی پریڈ چل رہی تھی، اس دوران شیوسینا کے کئی سینئراراکین پارلیمنٹ نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی اس ملاقات کے دوران شیوسینا رکن پارلیمنٹ اورسابق مرکزی وزیر اروند ساونت، انل دیسائی، گجانن کیرتکر اورراہل شیوالے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق شیوسینا لیڈروں نے مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کی کوشش میں تعاون کے لئے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔