ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے نےکہا- خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ کبھی وزیراعلیٰ بنوں گا، بی جے پی پرغداری کا الزام

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مہاراشٹرمیں سیاسی کھیل بالکل پلٹ گیا۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا اورصرف تین روزکے بعد بی جے پی کی حکومت گر گئی۔

  • Share this:
مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے نےکہا- خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ کبھی وزیراعلیٰ بنوں گا، بی جے پی پرغداری کا الزام
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے۔ فائل فوٹو

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرکے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے استعفیٰ کے بعد منگل کو ممبئی کے ٹرائیڈینٹ ہوٹل میں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے علاوہ سماجوادی سمیت کچھ چھوٹی سیاسی جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں 'مہا وکاس اگھاڑی' کا رسمی طورپراعلان کیا گیا۔ اس موقع پران سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈران بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وزیراعلیٰ بنوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے سونیا گاندھی اورشرد پوارکا شکریہ ادا کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا دوستی ہم نے نہیں بی جے پی نے توڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے غداری کی ہے۔


ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جب سپریا سولے پہلی باررکن پارلیمنٹ بنیں تب بالا صاحب ٹھاکرے نے ان کی مدد کی تھی، اب شرد پوارنے دوستی نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ الفاظ کی اہمیت ہے اوران پرقائم رہنا چاہئے۔ ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیویندرفڑنویس کی پریس کانفرنس دیکھ کرمجھے بہت تکلیف ہوئی اورمیں نے ٹھان لیا کہ یہ حکومت اب نہیں چلے گی۔ میرے ہندتوا میں جھوٹا پن نہیں ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں کئی تجربہ کارلوگ شامل ہیں، ہم فیملی کی طرح مل کرکام کریں گے۔


ادھو ٹھاکرے کونوتشکیل  'مہا وکاس اگھاڑی' کا لیڈرمنتخب کیا گیا۔ اطلاعات کےمطابق کچھ دیربعد اتحاد میں شامل پارٹیوں کے لیڈران مہاراشٹرکےگورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ اطلاع کے مطابق ادھو ٹھاکرے یکم دسمبرکوشام پانچ بجے شیوا جی پارک میں وزیراعلیٰ کا حلف لے سکتے ہیں۔ حالانکہ ادھوٹھاکرے فی الحال ایم ایل اے یا ایم ایل سی نہیں ہیں، اس لئے انہیں 6 ماہ کے اندردونوں ایوان میں سے کسی ایک کا رکن بننا ضروری ہوگا۔


اس سے قبل دیویندرفڑنویس کے استعفیٰ کے بعد ہی این سی پی- کانگریس اورشیوسینا کے سینئرلیڈروں کی سوفیٹیل ہوٹل میں چل رہی میٹنگ کے دوران این سی پی سربراہ شرد پوارنے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو'مہاوکاس اگھاڑی' کے لیڈرہونےکا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نےاس دوران ادھو ٹھاکرے سےکہا کہ یہ میرا حکم ہےاورآپ کواسے ماننا ہی پڑے گا۔ واضح رہےکہ اتحاد کی بات ہونےکی شروعات سےہی شرد پوارمسلسل ادھو ٹھاکرے کا نام 'مہا وکاس اگھاڑی' کے لیڈرکےطورپرآگےکرتےآئے ہیں۔ اس طرح ادھوٹھاکرے کا اتحاد لیڈر منتخب کیا جانا طے ہوگیا ہے۔
First published: Nov 26, 2019 08:18 PM IST