ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں پانی کا بحران مزید گہرایا ، شیوسینا کا شراب تاجر کمپنیوں کو پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

اورنگ آباد : شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مراٹھواڑا علاقے میں خشک سالی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت سے سبھی شراب بنانے والی کمپنیوں کو پانی کی فراہمی بند کردینے کا مطالبہ کیاہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 17, 2016 12:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر میں پانی کا بحران مزید گہرایا ، شیوسینا کا شراب تاجر کمپنیوں کو پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
اورنگ آباد : شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مراٹھواڑا علاقے میں خشک سالی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت سے سبھی شراب بنانے والی کمپنیوں کو پانی کی فراہمی بند کردینے کا مطالبہ کیاہے۔

اورنگ آباد : شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مراٹھواڑا علاقے میں خشک سالی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت سے سبھی شراب بنانے والی کمپنیوں کو پانی کی فراہمی بند کردینے کا مطالبہ کیاہے۔

شو سینا کےسربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کنیا دان یوجنا کے تحت مجموعی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے مسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اس علاقے میں خطرناک خشک سالی ہے اورپانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔پانی کے وسائل خشک ہو چکے ہیں ایسے میں شراب بنانے والی کمپنیاں پانی کا کھلے عام استعمال کررہی ہیں جس پر لگام لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑا میں پانی کے بحران کو دیکھتے ہوئے مانسون کے آنے تک پانی کا استعمال صرف اور صرف پینےکےلئے ہی کیا جانا چاہیے۔ شیو سینا کے رکن اسمبلی رام داس کدم نے بھی ادھو ٹھاکرے کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کےساتھ کابینہ کی میٹنگ میں بھی زیر بحث لائیں گے۔

First published: Apr 17, 2016 12:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading