ہوم » نیوز » No Category

شیوسینا کا آر ایس ایس سے مطالبہ ، رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کریں بھاگوت

ممبئی : اپنی زندگی میں رام مندر بنانے سے متعلق آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ انہیں رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 05, 2015 07:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیوسینا کا آر ایس ایس سے مطالبہ ، رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کریں بھاگوت
ممبئی : اپنی زندگی میں رام مندر بنانے سے متعلق آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ انہیں رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔

ممبئی : اپنی زندگی میں رام مندر بنانے سے متعلق آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ انہیں رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔


شیوسینا نے اپنے اخبار 'سامنا کے اداریہ میں کہا ہے کہ 'اس معاملے پر موہن بھاگوت کے رخ کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہیں اب ایودھیا میں رام مندر بنانے کی تاریخ کا اعلان کرنا چاهئے۔ خون خرابے کے باوجود اگر وہاں مندر نہیں بن سکتا تو ان سینکڑوں لوگوں کا کیا ہوگا جنہوں نے اس کے لئے اپنی جانیں دیں۔


اداریہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے پاس ایودھیا میں رام مندر بنانے کی 'ہمت ہے اور جب وہ مسئلے کو اپنے ہاتھ میں لیں گے ، تبھی ان کی مقبولیت بڑھے گی۔ اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ 'یہ دکھانے کے لئے کہ حکومت صرف اقلیتوں کا خیال نہیں رکھتی، رام مندر کی تعمیر ضروری ہے۔ اگر اسے ابھی نہیں بنایا جاتا ہے تو یہ کبھی نہیں بن سکتا۔


این ڈی اے کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے کہا کہ 'اس مسئلے کو اب اور نہیں التوا میں رکھا جا سکتا۔ اسے اب پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے پر جو خون بہا ہے اس کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔


خیال رہے کہ 'بھاگوت نے بدھ کو کہا تھا ' یہ مقصد ہماری زندگی میں ہی پورا ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ 'انہوں نے کہا تھا کہ ' کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کب اور کس طرح مندر بنے گا ، لیکن ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

First published: Dec 05, 2015 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading