உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیوسینا کا بی جے پی پر طنز، کہا۔ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں جس کے والد جیل میں ہوں

     مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے پانچ دن بعد بھی ریاست میں اگلی حکومت کی تشکیل کو لے کر شش وپنج برقرار ہے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے پانچ دن بعد بھی ریاست میں اگلی حکومت کی تشکیل کو لے کر شش وپنج برقرار ہے۔ بی جے پی کی حلیف پارٹی شیوسینا کے تیور نرم پڑتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پارٹی نے بی جے پی کو واضح لفظوں میں پیغام دے دیا ہے کہ ہریانہ کی طرح یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں ہے جن کے والد جیل میں ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے درمیان جو اتفاق رائے ہوا تھا، اسے ہر حال میں پورا کیا جانا چاہئے۔

      شیوسینا کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا’’ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں ہے جن کے والد جیل میں ہوں۔ ہم مہاراشٹر میں سچائی کی سیاست کرتے ہیں۔ اگر کوئی ہمیں اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو میں مانتا ہوں کہ یہ سچائی کی سیاست نہیں ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور لوگ کتنے نیچے تک جا سکتے ہیں‘‘۔
      First published: