مہاراشٹر : پانچ اضلاع میں لگا 7 دنوں کا لاک ڈاون ، شادیوں میں صرف 25 مہمانوں کی اجازت
Coronavirus in Maharashtra: امراوتی ڈویزنل کلیکٹر نے اتوار کو امراوتی ، اکولہ ، بلڈھانا ، واشم اور یوت محل میں سات دنوں کیلئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پابندیاں یکم مارچ تک جاری رہیں گی ۔ شادیوں میں صرف 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 21, 2021 06:26 PM IST

مہاراشٹر : پانچ اضلاع میں لگا 7 دنوں کا لاک ڈاون ، شادیوں میں صرف 25 مہمانوں کی اجازت ۔ تصویر : Shutterstock
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی روک تھام کیلئے حکومت اور ضلع انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہے ۔ کئی علاقوں میں سات دنوں کے لاک ڈٓاون کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ حکم کے مطابق دکانیں صرف صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہی کھلی رہ سکتی ہیں ۔ حالانکہ جانکاروں کا کہنا ہے کہ ریاست کے سبھی علاقوں میں حالات خراب نہیں ہیں ۔ کچھ ہی علاقے متاثر ہیں ۔
امراوتی ڈویزنل کلیکٹر نے اتوار کو امراوتی ، اکولہ ، بلڈھانا ، واشم اور یوت محل میں سات دنوں کیلئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پابندیاں یکم مارچ تک جاری رہیں گی ۔ شادیوں میں صرف 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔ وہیں نجی دفاتر میں صرف 15 فیصدی ملازمین کو ہی آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اسکول کالج بھی بند رہیں گے ۔
علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے لے کر صبح چھ بج روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ یہ جانکاری پونے ڈویزنل کمشنر نے دی ہے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول اور کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر وجے ویڈیٹوار نے ہفتہ کو بتایا کہ اگر ریاست میں معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو 12 گھنٹے کا نائٹ کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے ۔
ادھر بی ایم سی نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے باشندگان ممبئی سے 32 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق مارشلس نے ۲20۰ فروری کو 18 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانہ لگایا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ رقم اندھیری اور باندرہ سے وصول کی گئی ہے ۔