ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا پی ایم مودی نے کیا افتتاح ، کہا : اسمارٹ سٹی کو مصیبت نہیں ، موقع سمجھیں

پونے: وزیر اعظم مودی نے پنے میں اسمارٹ سٹی اسکیموں کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام سب سے زیادہ ہوشیار ہیں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 25, 2016 06:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا پی ایم مودی نے کیا افتتاح ، کہا : اسمارٹ سٹی کو مصیبت نہیں ، موقع سمجھیں
پونے: وزیر اعظم مودی نے پنے میں اسمارٹ سٹی اسکیموں کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام سب سے زیادہ ہوشیار ہیں ۔

پونے: وزیر اعظم مودی نے پنے میں اسمارٹ سٹی اسکیموں کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام سب سے زیادہ ہوشیار ہیں ۔ اسمارٹ سٹی کے لئے عوام نے شہروں کا انتخابات کیا ہے۔ اسمارٹ سٹی کو ہم مصیبت نہیں، بلکہ موقع سمجھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنے کیسا بنے، بھونیشور کیسا بنے، اس کا فیصلہ دہلی میں نہیں ہو سکتا۔ یہ فیصلہ پنے یا بھونیشور والا ہی لے سکتا ہے۔ اب لوگ کچھ پانا نہیں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کا تصور صرف کس کام کے لئے کتنے پیسے دیے جائیں گے ، نہیں ہے۔ یہ ایک تحریک ہے۔ ہمارے ملک میں ایسا تو نہیں ہے کہ پہلے کوئی کام نہیں ہوتا تھا، ایسا بھی نہیں ہے کہ حکومتیں بجٹ خرچ نہیں کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو لوگ حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ہم سب سے زیادہ اگر کوئی ہوشیار ہے ، تو ملک کا شہری ہے۔ ہمارے بعد آزاد ہوئے ممالک آج ہم آگے نکل گئے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ایسے ممالک ہم سے بھی آگے نکل گئے۔ کسی شہر کو بنانے میں اسی شہر کے لوگوں کی سوچ کام آسکتی ہے ۔ پروگرام کی صدارت شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر ودیا راؤ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنويس بھی موجود رتھے۔

First published: Jun 25, 2016 06:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading