உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کا نمبر ون اسنیچر بننے کیلئے اسنیچنگ کرتا تھا پہچان کی ڈر سے کراتا تھا ایسا کام۔۔۔

    گرفتار ملزمین کے پاس سے 4 موٹر سائیکلوں کے علاوہ 14 موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

    گرفتار ملزمین کے پاس سے 4 موٹر سائیکلوں کے علاوہ 14 موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

    گرفتار ملزمین کے پاس سے 4 موٹر سائیکلوں کے علاوہ 14 موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

    • Share this:
    ممبئی کے آرے پولیس نے 3 شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے جو شا طرانہ انداز میں چوری کرنے کے بعد سر منڈوا لیتے تھے۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے 4 موٹر سائیکلوں کے علاوہ 14 موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ تینوں ملزمین پر ممبئی کے الگ الگ پو لیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔ در اصل 24 مئی کی صبح جب پی ایس آ ئی الہاس کھولم. گوتم بڈے ، امبا داس بھاپڈ ، وینل سنگھانے ، نتن تھورات. وسنت اگلے. اکشے کاٹے. ڈانگے. گورے گاؤں ایسٹ میں انڈسٹری اسنیچنگ پوائنٹ ہونے کے سبب گشت پر تھے۔ اسی در میان 2 شاطر چور بائیک سے مشتبہ حالت میں جاتے ہو ئے نظر آئے۔

    پولیس نےجب ان کے پیچھے گئی تو وہ دونوں بھاگنے لگے ، پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں پکڑ لیا۔ معلوم ہوا کہ یہ دونوں ریکارڈوالےا سنیچر ہیں۔ پوچھ گچھ کے بعد ان کے پاس سے 14 موبائل اور 4 ایکٹیوا ڈیو بائیکس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمین نے بتایا کہ ان کا ایک ساتھی ہے جو گنیش نگر میں رہتا ہے جو اسنیچرکا ماسٹر ہے۔ پولیس نے عبدالحضرت علی شیخ (21) ، عارف ستار کھٹک (20) راگھو جا گیشورچوہان (19) یہ سب کاندیولی ایسٹ کے رہنے والے ہیں۔



    شاطر اسنیچرعارف کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی پولیس مجھے پکڑ نہیں پا ئی.پولیس مجھے پکڑ لے گی مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے۔ ممبئی کا سب سے بڑا اسنیچر بھی میرے سامنے پانی بھرتا ہے۔ دوسری طرف یہ پتہ چلا کہ ملزم شیخ چوری کے بعد اپنے بال مونڈوا لیتا تھا تاکہ کوئی اس کی شناخت نہ کر سکے۔ یہ تینوں اسنیچر موٹر سائیکل سے انفینٹی مال ، گوریگاؤں، بوریولی، سمتا نگر ، میرین ڈرائیور علاقوں میں سڑک پر بیگ اور موبائل چھین کر فرار ہو ہو جاتے تھے۔ آرےکے سینئر پولیس انسپکٹر نوتن پوار نے بتایا کہ آرے پولیس کی سراغ رساں ٹیم نے نمبر ون اسنیچر بننے سے پہلے شا طرچور کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: