ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو دے ڈالا کچھ ایسا، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کے بھی اڑے ہوش

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جہاں ایک شخص نے اپنی شادی کی سالگرہ پر ایک کلو گرام سونے کا ہار دے کر بیوی کو خوش کر دیا۔ یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہر طرف اسی کی چرچا ہو رہی ہے۔

  • Share this:
شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو دے ڈالا کچھ ایسا، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کے بھی اڑے ہوش
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھیونڈی کے کون گاؤں علاقے میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جہاں ایک شخص نے اپنی شادی کی سالگرہ پر ایک کلو گرام سونے کا ہار دے کر بیوی کو خوش کر دیا۔ یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہر طرف اسی کی چرچا ہو رہی ہے۔ بھیونڈی میں رہنے والے بالا کولی نے اپنی بیوی کو ایک کلو سونے کا ہار تحفہ میں دیا۔


اس دوران بالی ووڈ کے ہندی گانوں کو گاکر اس موقع کو یاد گار بنایا اور جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے بالا کولی کو پولیس اسٹیشن بلایا اور سجھاؤ دیا کہ اس ہار کو کسی بینک لا کر میں رکھے ورنہ چوری کا ڈر ہے جب پولیس جانچ میں گنپت پنگلے آفیسر نے بالا کولی کو یہ مشورہ دیا تو ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا جس میں پتہ چلا کہ پورا ہار نکلی ہے جسے ایک زیور کی دکان سے بنوایا گیا تھا جس کی قیمت صرف 38 ہزار روپے تھی۔




اس پورے معاملے کے بعد پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کے زیورات کی تشہیر نہ کریں کیونکہ اس سے چوری کے واقعات ہو سکتے ہیں اور اس سے آپ کو بہت تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ جان و مال کا خطرہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال میں اپنے خاندان کو اس طرح کی تشہیر سے بچانا ضروری ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 24, 2021 07:27 PM IST