برہنہ ہوکر لڑکی ندی میں کودی، بچانے والوں کے جدوجہد کا ویڈیو ہوا وائرل: دیکھیں
اس دوران پورے واقعے کا وہاں موجود کچھ لوگ ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔ اب یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 18, 2019 10:43 AM IST

علامتی تصویر
راجستھان کی راجدھانی جے پور کی بہتی ندی میں اس ویکینڈ ایک این آر آئی لڑکی نے خودکشی کے ارادے سے چھلانگ لگا دی تھی۔ نیم برہنہ حالت میں لڑکی کو ندی کنارے سے چھلانگ لگاتے اور پھر ڈوبتےدیکھ کر وہاں ہنگامہ مچ گیا تھا لیکن وہاں موجود ایک پولیس افسر اور مقامی لوگوں نے بڑی مشقت کے بعد اسے بچا لیا۔ لڑکی مبینہ طور پر نشے میں تھی اور مرنے کی ضڈ پراڑی تھی۔ بڑی مشکل سے اسے بچانے میں مصروف پولیس افسر اور مقامی لوگوں نے اسے ندی سے باہر نکالا۔
اس دوران پورے واقعے کا وہاں موجود کچھ لوگ ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔ اب یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ جانکاری کے مطابق لڑکی قطر کی رہنے والی ہے اور جے پورمیں انٹیریئر ڈیزائننگ میں انٹرن اسٹوڈینٹ کے طورپر رکی ہوئی ہے۔ اس واقعے کے بعد لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال اس کی حالت بالکل درست بتائی جارہی ہے۔