ہوم » نیوز » امراوتی

سی ڈبلیو سی: بی جے پی - آرایس ایس کوشکست دینےسے بڑی کوئی قربانی نہیں: راہل گاندھی

کانگریس صدرنے کہا کہ اس باردونظریے کی لڑائی ہے۔ دونوں نظریےگجرات میں ہیں۔ ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی ملک کو بنانے میں لگا دیا اورآج دوسری طاقتیں اس نظریے کوکمزورکرنےمیں لگی ہیں۔

  • Share this:
سی ڈبلیو سی: بی جے پی - آرایس ایس کوشکست دینےسے بڑی کوئی قربانی نہیں: راہل گاندھی
کانگریس صدر راہل گاندھی: فوٹو یو این آئی۔

گجرات کےاحمد آباد میں ہورہی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ فاشسٹ، نفرت، غصے اوربھید بھاو کی پالیسی والی بی جے پی - آرایس ایس کو شکست دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوگی۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندر مودی اوران کی حکومت کی پالیسیوں پرجم کرحملہ کیا۔


کانگریس صدرراہل گاندھی نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد گجرات میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ ہم نے یہاں پرمیٹنگ کا انعقاد اس لئے کیا ہے کیونکہ اس باردو نظریے کی لڑائی ہے۔ دونوں نظریے گجرات میں ہیں۔ ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی ملک کو بنانے میں لگا دیا اورآج دوسری طاقتیں اس نظریے کوکمزورکرنے میں لگی ہیں۔


وہیں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بے روزگاری آج ملک کا سب سے بڑا موضوع ہے۔ کسان کو نہ انصاف ملا، نہ راحت ملی اورنہ ہی قیمت ملی ہے۔ مودی جی نے صرف وعدے کئے ہیں، تین ریاستوں کےالیکشن کے بعد ہم نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔


آنند شرما نے اس کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ کانگریس ملک کو سچی حکومت دے گی۔ انہوں نے کہا 'گاندھی کے ہندوستان کو ایک الگ طرح کا ہندوستان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں سیاسی بات چیت نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ آئینی اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی حکومت نے آئینی اداروں کو برباد کیا'۔

احمد آباد میں ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کہا کہ قومی سلامتی سےسمجھوتہ کرکے سیاست ہورہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی متاثربننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصلی متاثرعوام ہے۔ واضح رہےکہ کانگریس کمیٹی کی میٹنگ آج گجرات میں 58 سال بعد ہورہی ہے۔ واضح رہےکہ میٹنگ سے قبل سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ اورکانگریس کے بڑے لیڈروں نےاحمد آباد میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کے نیشنل میوزیم میں انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

وہیں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندرمودی کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پرحملہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بد سے بدترہوگئی ہے۔ ساتھ ہی منموہن سنگھ نےکہا کہ آج لوگوں کویوپی اے حکومت کی حصولیابیاں بتانےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مرکزی حکومت آج جھوٹی اور غلط تشہیرکررہی ہے۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرمظلوم بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
First published: Mar 12, 2019 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading