ہوم » نیوز » No Category

سی بی آئی کا دعوی ، جیا خان کو خودکشی کے لئے سورج پنچولی نے اکسایا تھا

ممبئی : اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملے میں اداکار سورج پنچولی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ سورج پنچولی نے جیا خان کو خودکشی کے لئے اکسایا تھا۔ سی بی آئی نے سورج پنچولی کو چارج شیٹ کی کاپی سونپ دی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 11, 2015 01:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سی بی آئی کا دعوی ، جیا خان کو خودکشی کے لئے سورج پنچولی نے اکسایا تھا
ممبئی : اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملے میں اداکار سورج پنچولی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ سورج پنچولی نے جیا خان کو خودکشی کے لئے اکسایا تھا۔ سی بی آئی نے سورج پنچولی کو چارج شیٹ کی کاپی سونپ دی ہے۔

ممبئی : اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملے میں اداکار سورج پنچولی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ سورج پنچولی نے جیا خان کو خودکشی کے لئے اکسایا تھا۔ سی بی آئی نے سورج پنچولی کو چارج شیٹ کی کاپی سونپ دی ہے۔


اس معاملے کی اگلی سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔ سماعت کے دوران جج نے سی بی آئی سے سوال کیا کہ ملزم کو چارج شیٹ کی کاپی دینے سے پہلے اس کی معلومات میڈیا میں کس طرح لیک ہو گئیں۔ کورٹ نے سی بی آئی کو آگاہ کیا کہ آئندہ اس طرح کی معلومات میڈیا میں لیک نہ ہوں۔ سماعت کے دوران عدالت میں سورج پنچولی کے ساتھ جیا خان کی ماں رابعہ خان بھی موجود تھیں۔


قابل ذکر ہے کہ 3 جون 2013 کو بالی وڈ اداکارہ جیا خان کی پراسرار موت ہو گئی تھی ، جس کی تفتیش سی بی آئی کر رہی ہے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے کیریئر کی خاطر سورج پنچولی نے جیا کا ایک سے زیادہ مرتبہ خود ہی اسقاط حمل کرایا تھا اور جنین کو بیت الخلا میں بہا دیا تھا۔ اسقاط حمل کے بعد جیا خان کافی ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

First published: Dec 11, 2015 01:44 PM IST