ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ذہنی و نفسیاتی معذور بچوں کے علاج کیلئے ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن بنارہا ہے اسپیشل سینٹر ، جلد ہوگا افتتاح

ناگپاڑہ کے بلاسیس روڑ پر واقع اوزون سینٹر میں مخصوص ذہنی نفسیاتی معذوری سے متعلق بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج و معالجے کیلئے ایک سینٹر کے قیام کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔

  • Share this:
ذہنی و نفسیاتی معذور بچوں کے علاج کیلئے ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن بنارہا ہے اسپیشل سینٹر ، جلد ہوگا افتتاح
ذہنی و نفسیاتی معذور بچوں کے علاج کیلئے ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن بنارہا ہے اسپیشل سینٹر ، جلد ہوگا افتتاح

ممبئی : ناگپاڑہ کے بلاسیس روڑ پر واقع اوزون سینٹر میں مخصوص ذہنی نفسیاتی معذوری سے متعلق بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج و معالجے کیلئے ایک سینٹر کے قیام کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ اب یہاں جلد ہی لرننگ ڈس ایبیلیٹی Dyslexia اور Autism جیسی مخصوص بیماریوں کے حامل بچوں کا علاج نہایت کم فیس میں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نفسیاتی و ذہنی معذور ہندی انگریزی اور مراٹھی طلبہ و طالبات کیلئے سہولت موجود تھی ، لیکن اب رئیس شیخ کی مداخلت پر اردو میڈیم کے معذور بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن نے کارپوریٹر رئیس شیخ کے مطالبے پر اس اسپیشل چائلڈ سینٹر کو قائم کرنے کیلئے 2018 میں بجٹ پاس کیاتھا ۔ اس وقت اجوئے مہتا میونسپل کمشنر تھے ۔


اسپیشل چائلڈ کے علاج کیلئے پورے مہاراشٹر میں اس طرح کا مرکز موجود نہیں ہے ۔ جن اسپتال میں ان مخصوص بیماریوں کے حامل بچوں کا علاج کیا جاتا ہے ، ان کی فیس عام والدین کیلئے ادا کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان بچوں کا صحیح علاج نہیں ہوپاتا اور وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ پاتے ۔ کارپوریٹر رئیس شیخ نے ان مسائل کا خصوصی طور پر نوٹس لیا اور اسپیشل چائلڈ کیلئے جائے گی ۔ طبی سینٹر قائم کرنے کی کوشیش شروع کردی ۔ معروف آرکیٹیکٹ حفیظ کانٹریکٹر کی مدد سے اس کارِ خیر کیلئے اوزون سینٹر کی تعمیر عمل میں آئی ۔ تاہم بدقسمتی سے اس عمارت کو بھی لوگوں نے زبردستی ہتھیانے کی کوشیش کی ، لیکن ناکام رہے ۔ اب جلد ہی اوزون سینٹر میں اسپیشل چائلڈ کے علاج کیلئے تمام تر سہولیات سے لیس دواخانے کا اجرا جلد ہی عمل میں آئے گا۔


اس قسم کے اسپتال کا کام شروع کرنے میں بی ایم سی کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ سماج وادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ نے اس معاملہ پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ذہنی اور نفسیاتی طور پر معذور بچوں کے علاج سہولت مرکز کی تعمیر ان کا خواب تھا ۔ انہوں نے اس بات اچھی طرح محسوس کیا ہے کہ ایسے بچوں کے والدین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ والدین ایسے بچوں کو گود میں لئے پھرتے ہیں دوخانوں ایک وقت کی فیزیو تھیراپی کیلئے آٹھ سو سے پندورہ سو روپے تک خرچ آتا ہے ، جسے عام والدین کیلئے برداشت کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اوزون سینٹر اسپتال میں فیزیو تھیراپی صرف دس روپے کی رعایتی فیس میں کی جائے گی ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 07, 2020 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading