بھوپال کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ اورمالیگاوں بلاسٹ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو این آئی اے کی خصوصی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوایک ہفتہ میں ایک بارپیش ہونے سے مستقل چھوٹ دینے سے متعلق عرضی کومسترد کردیا ہے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے چھوٹ کے لئےعدالت میں درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ ہیں اورانہیں دن بدن پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ حالانکہ عدالت نے انہیں صرف ایک دن کےلئےجمعرات (20 جون) کےلئےعدالت میں پیشی سے چھوٹ دے دی ہے۔ واضح رہےکہ مالیگاوں بلاسٹ معاملے میں پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوہفتہ میں ایک بار ممبئی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیشی کےلئے جانا ہوتا ہے۔
یہ تھا معاملہ
مہاراشٹرکے مالیگاوں میں 29 ستمبر2008 کودھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ کےلئے موٹرسائیکل میں بم لگایا گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 7 لوگ مارے گئےتھے اور100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ شروعات میں اس حادثہ کی جانچ مہاراشٹرپولیس کی اے ٹی ایس نے کی تھی۔ بعد میں یہ معاملہ جانچ کے لئے این آئی اے کوسونپ دیا گیا تھا۔
However, the Special NIA Court in Mumbai has given Pragya Thakur an exemption for today from attending the court. https://t.co/AqQsdrx5RT
این آئی اے نے اپنی جانچ میں پایا کہ حادثہ کی سازش اپریل 2008 میں مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں رچی گئی تھی جبکہ 24 اکتوبر2008 کو اس معاملے میں سوامی اسیما نند، کرنل پروہت اورپرگیہ سنگھ ٹھاکرکو گرفتارکیا گیا تھا جبکہ تین ملزم فراردکھائے گئے تھے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی گرفتاری کی بنیاد دھماکہ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل تھی۔ یہ موٹرسائیکل ان کے (پرگیہ ٹھاکر) کے نام پررجسٹرڈ تھی۔ پرگیہ ٹھاکرتقریباً 9 سال تک جیل میں رہیں، جس کے بعد اپریل 2017 میں انہیں عدالت سے شرط کے ساتھ ضمانت مل گئی تھی۔
اب تک پانچ لوگوں کوملی ضمانت
مالیگاوں بلاسٹ معاملے میں کچھ دن پہلے بامبے ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت میں 4 ملزمین کو ضمانت دے دی گئی۔ جن 4 لوگوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے، ان میں لوکیش شرما، دھن سنگھ، راجندرچودھری اورمنوہرناروریا شامل ہیں۔ عدالت نےان چاروں ملزمین کو50 ہزارکے مچلکہ پرضمانت دی۔ جبکہ اس معاملے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوپہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔