உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری دیوی کی آخری جھلک پانے کے لئے طویل قطار، 200 پولیس اہلکار تعینات

    آج دوپہر تقریبا 3:30 بجے سری دیوی کی آخری رسوم ادا کی جائے گی

    آج دوپہر تقریبا 3:30 بجے سری دیوی کی آخری رسوم ادا کی جائے گی

    سری دیوی کی آخری جھلک پانے کے لئے ممبئی کے سلیبریشن اسپورٹس کلب میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کی آمد مسلسل جاری ہے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ آج صبح نو بجے سری دیوی کا جسد خاکی ممبئی کے سلیبریشن کلب لایا گیا۔ اس کے بعد ان کی آخری دیدار کے لئے مداحوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لئے دو سو پولیس اہلکار بھی سلیبریشن کلب کے باہر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ دس بجے کے بعد عوام الناس کے لئے بھی سلیبریشن کلب کو کھول دیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ ملک بھر سے لوگ یہاں سری دیوی کی آخری جھلک پانے کے لئے آ رہے ہیں۔ صبح سب سے پہلے کرن جوہر یہاں پہنچے تھے۔ اس کے بعد سے ہی بالی ووڈ ہستیوں کی مسلسل آمد یہاں جاری ہے۔

      سری دیوی کی آخری جھلک پانے کے لئے ممبئی کے سلیبریشن اسپورٹس کلب میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کی آمد مسلسل جاری ہے۔ اب تک ایشوریہ رائے اور سشمتا سین کے علاوہ تبو، سبھاش گھئی، سونم کپور اور آنند آہوجا بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ جاوید اختر، شبانہ اعظمی، منیش ملہوترا اور ارباز خان جیسے کئی ستارے صبح سے ہی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک آخری جھلک پانے کے لئے یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔ گزشتہ رات رجنی کانت، سلمان اور شاخ رہ سمیت کئی بڑے ستارے بونی کپور کے گھر پہنچ گئے تھے۔

      سری دیوی کے جسد خاکی کو لینے کے لئے ہوائی اڈے پر سری دیوی کے دیور انل کپور، انل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور اور سری دیوی کی سوتیلی بیٹی انشلا کپور آئے تھے۔ انہیں دبئی سے ہندوستان لانے کے لئے ارجن کپور منگل کے روز ہی دبئی چلے گئے تھے۔ رات سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سری دیوی کے گھر کے باہر جمع ہیں۔

      تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی پہنچے سلبریشن کلب۔
      تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی پہنچے سلبریشن کلب۔


      بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کا دبئی کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی رات انتقال ہو گیا تھا۔ انتقال کے تقریبا 72 گھنٹوں بعد سری دیوی کی لاش منگل کو دیر رات ہندوستان لائی گئی۔ صنعت کار انل امبانی کے پرائیویٹ جیٹ میں سری دیوی دبئی سے ممبئی لائی گئیں۔

      تبو بھی پہنچیں سلبریشن کلب
      تبو بھی پہنچیں سلبریشن کلب


      آج دوپہر تقریبا 3:30 بجے سری دیوی کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔
      First published: