اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گجرات اسمبلی الیکشن: آج گجرات میں دوسرے و آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری، ووٹرس میں جوش و خروش

    پولنگ باڈی نے 14,975 پولنگ سٹیشنز بنائے ہیں

    پولنگ باڈی نے 14,975 پولنگ سٹیشنز بنائے ہیں

    دوسرے مرحلے میں کل 25 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 12.9 ملین مرد اور 12.2 ملین خواتین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 5.96 ملین ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Jammu | Delhi | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      گجرات اسمبلی الیکشن: گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 93 کے لیے ووٹنگ آج بروز پیر جاری ہے۔ انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 833 امیدوار وسطی گجرات کے 14 اضلاع بشمول احمد آباد، وڈودرا اور گاندھی نگر میں ووٹ ڈالا جارہا ہے، رائے دہندوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ اس سے قبل 89 نشستوں کے لیے پولنگ 1 دسمبر کو ہوئی تھی۔ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ سال2017 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پولنگ کے پہلے مرحلے میں 89 میں سے 48 سیٹیں جیتیں اور دوسرے مرحلے میں 51 سیٹیں حاصل کیں، جس سے اس کی کل تعداد 182 میں سے 99 ہو گئی۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 نومبر کو انتخابی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے ریاست میں 35 سے زیادہ ریلیاں کیں اور 1 و 2 دسمبر کو احمد آباد میں دو بیک ٹو بیک روڈ شو کیے، جن میں ایک 50 کلومیٹر کا روڈ شو بھی شامل تھا جس میں 14 ریلیاں شامل تھیں۔ مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، گجیندر سنگھ شیخاوت، اسمرتی ایرانی اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی دوسرے مرحلے میں حکمراں جماعت کے لیے مہم چلائی۔

      پی ایم مودی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اتوار کو احمد آباد پہنچے اور گاندھی نگر میں اپنی ماں سے آشیرواد لیا۔ بی جے پی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ پیر کے روز یعنی آج احمد آباد شہر کے سابرمتی حلقہ کے رانیپ علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد شہر کے ناران پورہ علاقے میں میونسپل سب زونل آفس میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

      دوسرے مرحلے کے نمایاں امیدواروں میں گھاٹلوڈیا میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ویرمگام میں پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل، گاندھی نگر ساؤتھ میں او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر، تھراد میں سابق وزیر شنکر چودھری اور وڈگام میں جگنیش میوانی شامل ہیں۔ پٹیل، ٹھاکر اور چودھری بی جے پی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ میوانی کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پہلے مرحلے میں 63.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے:

      کانگریس نے 2017 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 اور دوسرے مرحلے میں 39 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 1 دسمبر کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 63.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتے ووٹروں سے ایک خصوصی اپیل جاری کی اور ان پر زور دیا کہ وہ شہری حق یعنی ووٹ کا بھرپور استعمال کریں۔ دوسرے مرحلے میں کل 25 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 12.9 ملین مرد اور 12.2 ملین خواتین شامل ہیں۔

      الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 5.96 ملین ہے۔ پولنگ باڈی نے 14,975 پولنگ سٹیشنز بنائے ہیں جن کے لیے 113,000 الیکشن افسر تعینات کیے گئے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: