ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جب راجستھان کے وزیر نے کسان سے کہا ،پیاز نہیں کھاؤ گے تو مر نہیں جاو گے

نئی دہلی۔ ایک طرف پیاز کی بے قابو قیمتیں عام آدمی کا بجٹ اور ذائقہ بگاڑ رہی ہیں، تو وہیں ان کی قیمتیں قابو کرنے کے بجائے وزیر بے تکے بیان دے کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتے ہیں۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 13, 2015 11:51 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جب راجستھان کے وزیر نے کسان سے کہا ،پیاز نہیں کھاؤ گے تو مر نہیں جاو گے
نئی دہلی۔ ایک طرف پیاز کی بے قابو قیمتیں عام آدمی کا بجٹ اور ذائقہ بگاڑ رہی ہیں، تو وہیں ان کی قیمتیں قابو کرنے کے بجائے وزیر بے تکے بیان دے کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتے ہیں۔

نئی دہلی۔ ایک طرف پیاز کی بے قابو قیمتیں عام آدمی کا بجٹ اور ذائقہ بگاڑ رہی ہیں، تو وہیں ان کی قیمتیں قابو کرنے کے بجائے وزیر بے تکے بیان دے کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتے ہیں۔


پیاز کو لے کر راجستھان کے وزیر زراعت پربھولال سینی نے ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے۔ ہنومان گڑھ میں ایک اجلاس کے دوران جب وزیر جی نے ایک کسان سے پوچھا کہ سب سے زیادہ کھانے والی چیز کیا ہے تو کسان نے جواب دیا کہ پیاز ہے۔ کسان کے جواب پر وزیر جی بھڑک گئے اور کسان کو پیاز پر نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ پیاز نہیں کھاؤ گے تو مر نہیں جاو گے۔


ایک طرف مہنگی پیاز سے عام آدمی کی تھالی کا ذائقہ بگڑ رہا ہے، تو وہیں دوسری طرف وزیر موصوف اپنے بیانات سے عوام کا موڈ خراب کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی وزیر زراعت پربھولال رکے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پیاز کے دو روپے زیادہ ملنے لگے تو اس میں پریشانی کیا ہے؟ جس پر ایک کسان نے کہا کہ دکھ اسی بات کا ہے کہ پیاز کی بوریاں بڑے تاجروں کے گوداموں میں لگی ہیں، جبکہ کسان کے گھر میں پیاز کا نام تک نہیں ہے۔

First published: Sep 13, 2015 11:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading