ممبئی : صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ مسٹر مکھرجی نے یہاں انڈیا ٹوڈے کنکلیو 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’مجھے یہاں یہ کہنا ہے کہ ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کہا کرتے تھے ’میں ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر نہیں چاہتا ہوں جہاں کروڑوں لوگ صرف ایک شخص کے سامنے ہاں کہتے رہیں یا رضامندی کا اظہار کرتے رہیں، مجھے ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے مختلف فلاحی منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق پنڈت نہرو کے نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ حکومت کی تمام پالیسیوں اور پروگراموں پر پوری بحث کرائی جانی چاہئے۔ان کے بارے میں سمجھ پیدا کرنی چاہئے اور اچھی طرح پرکھ کر کے ہی انہیں قبول کرنا چاہئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑے مسائل پر اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ان سے ترغیب پا سکیں اور ایک قوم کی تعمیر میں شامل ہو سکیں جس سے کہ ملک کے جمہوری اداروں اور اس کی آزادی کی حفاظت کی جا سکے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔