உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایمرجنسی پر سبرامينم سوامی کا لیکچر منسوخ

    ممبئی : ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے 41 سال مکمل ہونے کے موقع پر سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سبرامينم سوامی کا مجوزہ لیکچر منسوخ کر دیا گیا ہے

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے 41 سال مکمل ہونے کے موقع پر سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سبرامينم سوامی کا مجوزہ لیکچر منسوخ کر دیا گیا ہے۔  یہ لیکچر جنوبی ممبئی میں ایک پرائیویٹ کالج میں ہونا تھا اور سوامی اس پروگرام کے اہم لیکچرر تھے ۔

      'ایمرجنسی: مستقبل کے لئے سبق کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کے لئے مہاراشٹر بی جے پی سربراہ راوصاحب دانوے اور ممبئی کے پارٹی سربراہ اشیش شیلار سمیت دیگر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

      یہ پوچھے جانے پر کہ پروگرام کو کیوں منسوخ کیا گیا ، ایک سینئر بی جے پی افسر نے کہا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر سوامی اتوار کو ممبئی آنے کی پوزیشن میں نہیں تھے ، اس لئے پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔ تاہم آشیش شیلار سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ممبئی بی جے پی نے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم انہوں نے اس کے لئے کوئی وجہ بتانے سے انکار کردیا ۔
      First published: