ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

8 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں اچانک ہوا درد ، اسپتال کی بجائے تانترک کے پاس لے گئے اہل خانہ ، پھر ہوا کچھ ایسا سبھی کے اڑگئے ہوش

پونے ضلع کی ماوال تحصیل میں ایک حاملہ خاتون کو ایک تانترک کے حوالے کردیا گیا اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اور نوزائیدہ کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
8 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں اچانک ہوا درد ، اسپتال کی بجائے تانترک کے پاس لے گئے اہل خانہ ، پھر ہوا کچھ ایسا سبھی کے اڑگئے ہوش
8 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں اچانک ہوا درد ، اسپتال کی بجائے تانترک کے پاس لے گئے اہل خانہ ، پھر ہوا کچھ ایسا سبھی کے اڑگئے ہوش

دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے ، لیکن اب بھی بہت سارے لوگ ایسے موجود ہیں ، جو جادو ٹونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ثقافتی شہر مانے جانے والے پونے میں پیش آیا ، جہاں ایک 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو اپنی جان گنوانی پڑی ۔ پونے ضلع کی ماوال تحصیل میں ایک حاملہ خاتون کو ایک تانترک کے حوالے کردیا گیا اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اور نوزائیدہ کی موت ہوگئی ۔


لوناولا دیہی پولیس اسٹیشن کے تحت واقع شمیم ​​گاوں میں حاملہ خاتون کو اچانک پیٹ میں درد ہوا ۔ اس کے بعد شوہر اور سسرال والے اس خاتون کو اسپتال نہیں  لے گئے ، بلکہ اسے تانترک بابا کے پاس لے گئے اور جادو ٹونا کے ذریعہ اس کا علاج کرنا شروع کیا ۔ اسی دوران عورت کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بیہوش ہوگئی ۔


کافی دیر کے بعد اس کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، لیکن ڈاکٹر نے اس کو اور اس کے پیٹ میں پل رہے بچے کو مردہ قرار دے دیا ۔ فوت ہونے والی خاتون کے بھائی سنتوش نے توہم پرستی کے ساتھ نرمولن سنگٹھن کے ساتھ سسرال والوں کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی ہے ۔


مہلوک خاتون کے والد کو اس کا علم ہوا تو اس نے شوہر مہیش بیدکر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ تانترک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ لوناولا دیہی پولیس اس معاملہ میں متعدد دفعات کے تحت قانونی کارروائی کرنے کیلئے قدم اٹھا رہی ہے ۔

وسیم انصاری کی رپورٹ
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 23, 2021 07:17 PM IST