உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت کیس : شرد پوار نے کہا : سی بی آئی جانچ پر اعتراض نہیں ، لیکن ہمیں ممبئی پولیس پر بھروسہ

    کانگریس کے سینئر لیڈر نے شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ

    کانگریس کے سینئر لیڈر نے شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ

    Sushant Singh Rajput Case : شرد پوار نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے ، لیکن ہمیں مہاراشٹر اور ممبئی پولیس پر گزشتہ پچاس سالوں سے بھروسہ ہے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملہ میں مسلسل بیان بازی کی جارہی ہے ۔ بی جے پی اس معاملہ میں مسلسل مہاراشٹر حکومت کو گھیرنے میں لگی ہے ۔ اس درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار کا بیان سامنے آیا ہے ۔ شرد پوار نے بدھ کو کہا کہ جس طریقہ سے اس واقعہ کو میڈیا میں توجہ دی جارہی ہے وہ قابل تعجب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سی بی آئی یا کسی سے بھی جانچ کروائیں ، لیکن ہمیں ممبئی پولیس پر پورا بھروسہ ہے ۔

      شرد پوار سے جب پوچھا گیا کہ اس معاملہ میں ٹھاکرے کنبہ کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے کیا ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے ، لیکن ہمیں مہاراشٹر اور ممبئی پولیس پر گزشتہ پچاس سالوں سے بھروسہ ہے ۔ ایک شخص نے خودکشی کی تو اتنا ہورہا ہے ۔ دو دن پہلے ستارا میں ایک کسان نے کہا کہ ہمارے ضلع میں 20 کسانوں نے خودکشی کرلی ، لیکن اس پر کوئی بات نہیں کررہا ہے ۔ پوار نے کہا کہ کسی سے بھی جانچ کروائیں وہ ریاستی حکومت اور سی بی آئی کا موضوع ہے ۔ ہم سی بی آئی جانچ کے خلاف نہیں ہیں ، لیکن ایسا مطالبہ نہیں ہونا چاہئے ۔

      14 جون کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے ۔
      14 جون کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے ۔


      وہیں پارتھ پوار کے سی بی آئی مانگ پر انہوں نے کہا کہ وہ بچہ ہے ، ابھی غیر تجربہ کار ہے ۔ غور طلب ہے کہ پارتھ پوار نے پیر کو ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ایک خط لکھا تھا ۔ اس خط کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے پارتھ پوار نے لکھا : سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی صحیح جانچ ہونی چاہئے ، یہ پورے ملک ، خاص کر نوجوانوں کے جذبات ہیں ، میں نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ملک کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے سی بی آئی جانچ شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔

      غور طلب ہے کہ 14 جون کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ حالانکہ پولیس کو ان کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا ۔ اس معاملہ میں جانچ جاری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: